جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

نومسلم لڑکیوں سے شادی کرنے والے صفدر اور برکت پہلے سے شادی شدہ نکلے ، دونوں کو کیسے پھنسایا؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 29  مارچ‬‮  2019 |

گھوٹکی (آئی این پی )ڈہرکی میں نو مسلم لڑکیوں کی پسند کی شادی کے معاملے پر مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ صفدر کوبھر اور برکت ملک پہلے سے شادی شدہ اور سات بچوں کے باپ ہیں۔ایس ایچ او طفیل بھٹو کے مطابق صفدر کی تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے، بچوں کی عمریں دو سال سے سات سال کے درمیان ہیں۔انہوں نے بتایا کہ صفدر رینا کی فیملی کی مالی سپورٹ کرتا تھا۔برکت ملک بھی شادی شدہ ہے اور اس کی تین معصوم بیٹیاں ہیں۔ایس ایچ او کے مطابق

بچیوں کی عمریں ایک سال سے پانچ سال کے درمیان ہیں۔ برکت روینا کے گھر کی عمارت بنانے کا کام کرتا تھا۔ دوسری جانب خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ صفدر اور برکت نے اپنی بیوی بچوں کو دھوکہ دیکر پیار کی شادی کی ہے، لڑکوں کے والدین نے صفدر اور برکت کی پٹائی بھی کی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ برکت ملک تین معصوم بیٹیوں کا والد ہے اور بیوی حمل سے ہے۔ذرائع کا مزید کہناتھا کہ معاملات حل ہونے کے بعد باہمی طور پر فیصلہ کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…