لاہور (این این آئی)انسانی حقوق کے عالمی نگراں ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل جنوبی ایشیا ء نے پاکستانی حکومت کے غربت کے خاتمے کے منصوبے ’’ احساس ‘‘ کے افتتاح کے اقدام کو سراہا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے ملک کے سب سے کمزور طبقے
کے معاشی اور سماجی حقوق کی فراہمی میں مدد کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ خوراک، ہاؤسنگ، تعلیم اور صحت کے حقوق ایک ایسی بنیاد رکھتے ہیں جن پر ایک باوقار زندگی تعمیر کی جاسکتی ہے۔گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں ایک تقریب میں غربت مٹاؤ پروگرام ’’ احساس ‘‘ کا افتتاح کیا تھا۔