منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

پی پی 218 کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو بڑی حمایت مل گئی

datetime 27  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پاکستان عوامی تحریک نے پی پی 218 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ملک واصف مظہر راں کی حمایت کا اعلان کردیا۔یہ اعلان کوٹ عباس شہید میں پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے منعقدہ کارنر میٹنگ میں امیدوار ملک واصف مظہر راں اورملک الطاف راں کی موجودگی میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی میڈیا کوارڈینیٹرراؤ محمد عارف رضوی نے کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیدوار ملک واصف مظہر راں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف روز اول سے ہی سانحہ ماڈل ٹاؤن پر انصاف کے حصول کیلئے پاکستان عوامی تحریک کے مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے،میں منتخب ہوکر شہداء4 ماڈل ٹاؤن کو انصاف دلانے کیلئے پنجاب اسمبلی میں بھرپور آواز اٹھاؤں گا۔مرکزی رہنما پاکستان عوامی تحریک راؤ محمد عارف رضوی نے کہا کہ ہم اپنے شہداء4 کے خون کا قصاص لینے کیلئے قانونی جنگ لڑرہے ہیں،اور قاتلوں کو نشان عبرت بنانے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کی درخواست پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔پاکستان عوامی تحریک پی پی 218 کے آرگنائزر چوہدری محمد اکرم گجر نمبردار نے کہا کہ ہم نے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان بغیر کسی مطالبے کے غیر مشروط طور پر کیا ہے۔امید ہے پاکستان تحریک انصاف اس حلقے کی فلاح اور بہتری کیلئے عوامی خدمت کا مشن جاری رکھے گی۔اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے رہنما راؤ عظمت علی،راؤ احمد علی،راؤ آصف رزاقی،حاجی جمشید علی،محمد طاہر زمان،حافظ غلام محی الدین ،سلیم ادریس،چوہدری فقیرحسن گجر،حاجی محمد یونس،راؤندیم شوکت،کونسلر راؤ شرافت علی،راؤ محمد حسین،چوہدری یامین گجر،راؤ شفاعت علی،چوہدری نواب الدین گجر،فقیر حسین بھٹی،راؤ منظورپپو نمبردار سمیت کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…