اسلام آباد( آن لائن ٹر)بنی گالا سے گرفتار پی ایچ ڈی سکالرز کی گرفتاری کے حقائق سامنے آ گئے ضلعی انتظامیہ نے پی ایچ ڈی سکالرز کو احتجاج کیلئے مناسب جگہ فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی تھی۔ احتجاجی کرنے والوں سے اسٹنٹ کمشنر نے مذاکرات کیئے اور ناکامی کے بعد ڈپٹی کمشنر بھی مذاکرات کیلئے بنی گالا گئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے مذاکرات کامیابی کے مرحلے میں
داخل ہوئے تو چار سے پانچ سکالرز حکومتی وزیر سے مذاکرات کی شرط عائد کر دی۔جس پرسکالرز کا ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ضلع کا مالک کہنے پر ڈپٹی کمشنر نے مفلسی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اکثر اوقات خود پناہ گاہ وزٹ کے دوران سے وہاں سے کھانا کھانے کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے سکالرز سے وی وی آئی پی روٹ کلیئر کروانے کیلئے قابل عمل شرائط فوری تسلیم کرنے کی بھی یقین دہانیکروائی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے سکالرز کا اہم مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان سے رابطہ کیا۔ اور ان سے ملاقات اور مذاکرات کے لئے وقت لیا جس پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان اور پی ایچ ڈی سکالرز میں مذاکرات ہوئے جس پر سکالر ز نے مذکرات کو چند روز کیلئے موخر کرنے کی بھی کوشش کی گئی۔ مذاکرات میں چند سکالرز کی ہٹ دھرمی کے باعث ناکامی سے دوچار ہو گئے۔ جس کی ناکامی پر وی وی پی روٹ کو کیلئر کرنے کیلئے سکالرز کو پیچھے دھکیلنے کا فیصلہ کیا گیا۔پی ایچ ڈی سکالرز مناسب نوکریوں کے حصول کیلئے وزیر اعظم کی رہائش گاہ بنی گالا کے باہر احتجاج کر رہے ہیں۔