جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

نوازشریف کی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم کیوں جاری کیاگیا؟سپریم کورٹ آف پاکستان کا تحریری فیصلہ جاری

datetime 26  مارچ‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی سزا معطلی کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے جس میں کہاگیاہے کہ چھ ہفتے بعد ضمانت ازخود منسوخ ہوجائے گی۔ منگل کو تحریری فیصلہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے تحریر کیا ہے۔فیصلے میں کہا گیا کہ چھ ہفتے بعد ضمانت ازخود منسوخ ہوجائیگی،چھ ہفتے بعد نوازشریف نے خود کو قانون کے حوالے نہ کیا تو گرفتار کیا جائے۔فیصلہ میں کہاگیاکہ ضمانت میں توسیع کے ہمراہ سرنڈر کرنا قابل قبول نہیں ہوگا۔ فیصلے میں سپریم کورٹ نے نوازشریف کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی ۔فیصلے کے مطابق

درخواست گزار کی جانب سے 8 ہفتے کی ضمانت کی استدعا کی گئی۔عدالت نے کہا کہ وکیل درخواست گزار کی جانب سے علاج کے بعد خود گرفتاری دینے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔فیصلے میں کہاگیاکہ پراسیکیوٹر نیب کی جانب سے استدعا کی مخالفت کی گئی۔فیصلے کے مطابق میڈیکل رپورٹس سے واضح ہے کہ درخواست گزار کی میڈیکل ہسٹری ہے۔فیصلہ میں کہاگیاکہ رپورٹس میں درخواست گزار کے دل کے علاج کے ساتھ انجیوگرافی بھی تجویز کی گئی ہے۔ فیصلہ میں کہاگیاکہ ریکارڈ اور رپورٹس میں ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد ضمانت دینا موزوں ہے۔فیصلہ کے مطابق درخواست ضمانت قبول کی جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…