منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

عوام کو ایک اور جھٹکا،حکومت نے گیس کمپنیوں کی سفارش پرگیس کی قیمتوں میں مزیداضافہ کا اعلان کردیا

datetime 26  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہاہے کہ گیس کمپنیوں کی سفارش پرگیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائیگا ۔ منگل کو یہاں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیرپیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کے وقت سلیبز کے تعین میں کوتاہی ہوئی، ہم پہلے بھی اپنی غلطی کا اعتراف کر چکے ہیں، اور اب اس کے ازالے کے لئے صارفین کو اضافی وصولیاں 30 جون تک واپس کردیں گے۔وزیرپیٹرولیم نے بتایا کہ گیس کمپنیوں نے

گیس کی قیمتوں میں 147 فیصد اضافے کی سفارش کی ہے، گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا تاہم گیس کی قیمتوں میں 147 فیصد سے کم اضافہ ہوگا۔غلام سرور خان نے کہاکہ کہ زیرِسمندر تیل و گیس کی دریافت کے حوالے سے اچھی خبر کی امید ہے، وزیر اعظم نے تین ہفتوں میں خوشخبری دینے کی بات کی ہے، اب تک جو معلومات مل رہی ہیں اس سے توقع ہے کہ بڑا ذخیرہ ملے گا، ابھی ڈرلنگ کا عمل جاری ہے کچھ دن انتظار کرنا ہوگا پھر حتمی اعلان کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…