بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان مالا مال۔۔۔سمندر سے کون سا خزانہ ہاتھ لگ گیا؟ حکومت نے 100فیصدنتائج کیساتھ بڑی خوشخبری سنادی

datetime 26  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے حوالے سے کاروباری برادری کو  خوشخبری سنادی اور کہا ہے کہ ملک میں پہلی بار کامیابی کے ساتھ تیل و گیس کی تلاش کے لیے ساحل سمندر سے 230 کلومیٹر دور زیرِ سمندر کھدائی کا کام ہورہا ہے،کئی ہزار میٹر کھدائی کے بعد تیل کی تلاش کے بارے میں 100فیصدنتائج مثبت ہیں، پاکستان مالدار بننے جارہا ہے۔

گزشتہ شب یونائٹیڈ بزنس گروپ سندھ کے چیئرمین اور ایف پی سی سی آئی کے سابق سینئرنائب صدرشیخ خالدتواب کی رہائشگاہ پرملک کو سب سے زیادی ٹیکس ادا کرنے والی سردار یاسن ملک فیملی،رجبی انڈسٹریز کے سلیم شہزاد،ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے آرٹس کونسل کے صدر احمدشاہ اورمعروف سرمایہ کار عقیل کریم ڈھیڈھی کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ پاکستان کی باگ ڈور وزیراعظم عمران خان جیسے دیانتدار ہاتھوں میں ہے اور تحریک انصاف کی حکومت میں پاکستان میں تیل وگیس کے وسیع ذخائرملک کو ملے گا جس سے پاکستان کی تقدیربدلے گی۔اس تقریب سے سرپرست اعلیٰ یوبی جی، معروف بزنس مین ایس ایم منیر،سیکریٹری جنرل یو بی جی زبیرطفیل،سردار یاسین ملک، ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئرداروخان نے بھی خطاب کیا جبکہ ملک کے ممتاز بزنس مین بشیرجان محمد،طارق رفیع، ممبرسندھ اسمبلی ڈاکٹر عمران علی شاہ اوربلال غفار،سینیٹر عبدالحسیب خان، طارق حلیم،گلزارفیروز،مسعود نقی،احمدچنائے،عبدالرحیم جانو، صدر کاٹی دانش خان،،چیف سی پی ایل سی زبیرحبیب،فرحان حنیف،اشرف میا،فرحان الرحمان، یحییٰ پولانی،فاروق افضل،وسیم وہرہ،مہتاب چائولہ،معین الدین حیدر،صدیق شیخ،راشد صدیقی، فرخ مظہر،عفیف راشد،ڈاکٹر فرحان عیسیٰ،سابق کرکٹر شعیب محمد،عامراقبال،اقبال یوسف،ممتازشیخ، راشدہاشمی اور دیگر تاجرو صنعتکار موجود تھے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں پیسہ بنانا کوئی جرم نہیں اور لوگ یہاں پیسہ کمارہے ہیں،ہمارے ہاں اوورانوائسنگ اور انڈرانوائسنگ کے واقعات بھی ہوتے ہیں،مشکل حالات ضرور ہیں لیکن بزنس مین پھر بھی بآسانی کاروبار کررہے ہیں، لیکن یہ بات ہرشخص سمجھ لے کہ اس ملک میں اب سب کا احتساب ہوگا۔عمران اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں دنیا کے بڑے برانڈز آرہے ہیں اور اورکئی اہم انٹرنیشنل کمپنیاں سرمایہ کاری کرنے کیلئے پاکستان کا رخ کررہی ہیں۔

پاکستان اب بدل رہا ہے اور جس نے پاکستان پر اعتماد نہ کیا اور اپناپیسہ باہرممالک سے پاکستان نہ لائے تو انہیں بعد میں افسوس ہوگا۔گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ قیادت ایماندارانہ اور جرائتمندانہ انداز سے کام کررہی ہے، حکومت ایک ڈالر سے کم آمدنی والے لوگوں کیلئے ہیلتھ کارڈ لارہی ہے اور حکومت ساڑھے7لاکھ روپے کا ہیلتھ کارڈ دے گی جس سے وہ اپنا علاج کرا سکیں گے اور ادویات خریدسکیں گے۔

اس طرح پاکستان کی فارما سیوٹیکلز کمپنیوں کا کاروبار بھی بڑھے گا۔اس موقع پرسرپرست اعلیٰ یو بی جی ایس ایم منیر نے کہا کہ حال ہی میں ہانگ کانگ فیئرمیں شرکت کے موقع پر مجھ سے بھارتی بزنس مینوں نے ہمارے وزیراعظم عمران خان کی بے پناہ تعریف کی اور کہا کہ عمران خان نے پاک بھارت سیاسی تنائو کے دوران بولڈ اقدامات کئے ہیں اور پاکستان کو ایک بہترین وزیراعظم ملا ہے۔

ایس ایم منیر نے کہا کہ عمران خان بھارتی وزیر اعظم مودی سے ہوشیار رہیں اس نے یوم پاکستان پر دواچھے پیغام ضرور بھیجے مگر اسکی نیت خراب ہے،ہمیں اپنی افواج پاکستان اور چیف آف آرمی اسٹاف پر فخر ہے کیونکہ انکی وجہ سے ہی ہم پرسکون نیند لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ایکسپورٹرز شدید مشکلات سے دوچار ہیں اور حکومت ایک بار ایکسپورٹرز کیلئے بھی نوٹ چھاپ کر انکے ریفنڈز ادا کرے۔

پاکستان کو سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی فیملی کے سربراہ سردار یاسین ملک نے کہا کہ مجھے اپنے کاروبار کی ابتداء میں 2پیسے کا منافع ہوا تھا اور میں اپنی کتاب کا عنوان بھی دوپیسہ رکھا ہے،اللہ تعالیٰ نے جواقوانین ہم مسلمانوں کیلئے بنائے ہیں ان پر عمل کرکے ترقی حاصل کی جاسکتی ہے،ہمیں بحیثیت مسلمان اپنا ایمان مضبوط رکھنا ہے،اگر کوئی امیر بننا چاہتا ہے تو پھر وہ اللہ کی راہ میں خرچ کرے۔

زبیرطفیل نے کہا کہ کراچی میں نئی صنعتوں کے لئے پورٹ قاسم بہترین مقام ہے جہاں اس وقت صرف 30فیصد صنعتیں کام کررہی ہیں اور70فیصد جگہ خالی ہے۔،شہر میں نئی صنعتیں لگنے سے ہی نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔انجینئرداروخان نے کہا کہ سردار یاسن ملک ہمارے لئے ایک روشن مثال ہیں جنکی فیملی نے ملک کو سب سے زیادہ ٹیکس ادا کیا،پاکستان میں نئک صنعتوں کے قیام سے حکومت کو زیادہ ٹیکس ملے گا اس لئے راہ ہماور کی جائے اور ٹیکس دہندگان کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں۔

میزبان خالدتواب نے کہا کہ ٹیکس ادا کرنے والوں کو اعزازت دے کرموجودہ حکومت نے یہ ثابت کیا ہے کہ بزنس مین چور نہیں ہیں بلکہ عزت کے قابل ہیں لیکن حکومت کو چاہیئے کہ ٹیکس دہندگان کے دفاتر میں چھاپے نہ مارے اور انکی تذلیل نہ کی جائے ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے ،افسوس تو یہ ہے کہ جو ٹیکس ادا نہیں کرتا انہیں1300سی سی گاڑی خریدنے کی اجازت دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بزنس کا ایک بڑا نام میاں محمدادریس کو ایک شخص بلیک میل کررہا ہے اوراس نے میاں ادریس کے خلاف 30تھانوں میں مقدمات درج کرائے ہیں،ہمیں خوشی ہے کہ ایس ایم منیر کے رابطے پر وزیراعظم عمران خان نے میاں محمدادریس سے ملاقات کرنے ان سے تمام معلومات حاصل کی ہیں مگر بلیک میل کرنے والے شخص کے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہیئے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…