پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

کروڑوں کا فراڈ، خواجہ سعد رفیق کی کرپشن کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا ، ریکارڈ نیب نے حاصل کرلیا 

datetime 25  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی کرپشن اور بددیانتی کا ایک اور سکینڈل منظر عام پر آگیا ہے ۔ بطور ریلوے منسٹر خواجہ سعد رفیق نے نجی کمپنی اربن سیکشنز یونٹ کو 42 کروڑ 47لاکھ روپے کا ٹھیکہ خفیہ طریقے سے دیا تھا جس کا ریکارڈ نیب حکام سے حاصل کرلیا گیا ہے اس کمپنی کا تعلق لاہور سے ہے اور خواجہ سعد رفیق کے ساتھ مالک کمپنی کے گہرے مراسم ہیں

سابق دور حکومت میں ریلوے کی زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ بنانے اور محفوظ کرنے کا کنٹریکٹ چالیس کروڑ اٹھائیس لاکھ روپے میں اس کمپنی کو دیا گیا تھا ابتداء میں کمپنی نے 56 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا لیکن بعد میں 42 کروڑ سے زائد پر فیصلہ ہوا ۔ خواجہ سعد رفیق نے نجی کمپنی کو ٹھیکہ دینے کا بہانہ یہ بنایا تھا کہ یہ معاملہ حساس سکیورٹی نوعیت ہے اس لئے اس کنٹریکٹ کا نہ تو اشتہار دیا جاسکتا ہے اور نہ ہی اخبارات میں دیگرکمپنیوں سے اظہار دلچسپی کی درخواست طلب کی جاسکتی ہے اس بنا پر ریلوے حکام نے کمپنی کو بیالیس کروڑ 47 لاکھ کا ٹھیکہ قواعد وضوابط کے برعکس الاٹ کیا تھا جس سے قومی خزانہ کو بھاری مالی نقصان پہنچایا گیا ہے شیخ رشید کے نوٹس میں بھی اس سکینڈل کو چھپایا جارہا ہے جبکہ وزارت کے دیگر اعلیٰ حکام اس کرپشن میں ملوث ہیں جو ابھی تک اہم عہدوں پر براجمان ہیں وزارت کے سیکرٹری سلطان سکندر راجہ بھی اس کرپشن پر خاموش ہیں اور جوابات دینے کی بجائے معاملہ پر مٹی ڈالنے میں مصروف عمل ہیں  سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی کرپشن اور بددیانتی کا ایک اور سکینڈل منظر عام پر آگیا ہے ۔ بطور ریلوے منسٹر خواجہ سعد رفیق نے نجی کمپنی اربن سیکشنز یونٹ کو 42 کروڑ 47لاکھ روپے کا ٹھیکہ خفیہ طریقے سے دیا تھا جس کا ریکارڈ نیب حکام سے حاصل کرلیا گیا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…