اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں تباہ کن اضافہ،جلد ہی ڈالر کتنے کا ہوجائے گا؟ انتہائی تشویشناک پیش گوئی کردی گئی

datetime 25  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) صدرکراچی تاجر الائنس ایسوسی ایشن و بانی عام آدمی پاکستان ایاز میمن موتی والا نے ملک کی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے پیشن گوئی کی ہے کہ اگر مہنگائی کی یہی صورتحال رہی تو ڈالر 170روپے اور سونا 80ہزار روپے تولہ ہو جائے گا، روپے کی گرتی ہوئی قدر سے مہنگائی جہاں آسمانوں کو چھونے لگے گی وہاں غربت میں تیزی سے اضافہ بھی دیکھنے کو ملا ہے ،

حکومت کے موجودہ معاشی پروگراموں سے مطمین نہیں ہوں،پاکستان کی عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے، اس پر غیر ذمہ دارانہ رویوں نے عوام کو خودکشیوں پر مجبور کردیاہے، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے کراچی میں ڈیفنس آفس سے تاجروں کے وفد سے ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی سے زیادہ ملک چلانے کا تجربہ کسی کے پاس نہیں اس کے پاس ایسے تجربہ کار سیاستدان ہیں جو ملک میں معاشی بہتری لاسکتے ہیں،موجودہ حالا ت میں اگر غریب کی تنخواہ 25ہزار روپے ماہانہ بھی کردی جائے تو وہ اپنا گزارا نہیں کر سکتا، افسوس کہ ساتھ کہنا پڑرہاہے کہ پاکستان میں مغربی ایجنڈے پر کام کرنے والوں کی تعداد بڑہتی جا رہی ہے، انہوں نے کہاکہ شہر قائد میں گندگی پھیلا کر اس شہر کو بیماریوں کا مسکن بنا دیا گیا ہے اور باقاعدہ پلاننگ کے تحت ادویات بنانے والی کمپنیوں کو فائدے پہنچایا جارہا ہے، ادویا ساز کمپنیاں اس وقت مافیہ بنی ہوئی ہیں ، ادویات غریب آدمی کی قوت خرید سے باہر ہوتی جارہی ہیں ، آنے والے دنوں میں زندگی مہنگی اور موت سستی ہوتی دکھائی دے رہی ہے، انہوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہر شعبے میں مافیہ کا راج ہے ، کراچی میں گھنٹوں ٹریفک جام کر کے ڈیزل اور پٹرول مافیہ کو فائدہ پہنچایا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں حکومت سے بہت زیادہ امیدیں تھی معاشی حالات کو اگر کوئی ٹھیک کرناچاہے تو اس کے لیے کوئی مشکل کام نہیں ہے معاملہ صرف نیتوں پر منحصر ہے موجودہ حکومت بھی اگر گزشتہ حکومتوں کی روش پر چلے گی تو پھر کس طرح سے ممکن ہے کہ ملک میں معیشت کی بہتری ممکن ہوجائے ۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…