جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

کوٹ لکھپت جیل کے باہر مسافر ٹرین روکنا بھاری پڑ گیا ، لیگی رہنماؤں کی گرفتاریاں شروع،سینکڑوں کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج، بڑا کریک ڈاؤن

datetime 24  مارچ‬‮  2019 |

لاہور ( این این آئی) پولیس نے کوٹ لکھپت جیل کے باہر مسافر ٹرین روکنے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کو گرفتار کرنا شروع کر دیا اور لیگی رہنما شفقت حسنین پاندہ سمیت متعدد کو گرفتار کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق کوٹ لکھپت جیل کے باہر ٹرین روکنے والے کارکنوں کی گرفتاری کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔پولیس نے لیگی رہنما شفقت حسنین پاندہ کو بنک اسٹاپ پرام کے ان کے گھر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا ہے۔اس کے ساتھ گرفتار ہونے والوں میں

لیاقت، شفقت اور ندیم بھی شامل ہیں ۔ لیگی کارکنوں کو کوٹ لکھپت پولیس نے گرفتار کیا ۔جبکہ دیگر کی گرفتاریوں کے لئے کارروائی بھی جاری ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی اور ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کو شناخت کیا جاررہا ہے ۔ کوٹ لکھپت پولیس نے ٹرین روکنے پر دو سو پچاس کے قریب کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ کارکنوں نے کراچی سے لاہور آنے والی تیز گام ٹرین کو دس منٹ تک کوٹ لکھپت جیل کے باہر روکے رکا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…