بدھ‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2025 

بارشوں کا سلسلہ تھما نہیں بلکہ کل کن کن شہروں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے؟فہرست جاری

datetime 24  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے این این) محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے بیشترعلاقوں میں کل مطلع ابرآلود رہے گا۔ کوئٹہ، ژوب، قلات، مکران، ڈی جی خان، ملتان، سکھر، لاڑکانہ اور بہاولپور ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اتوار کی صبح ہلکے بادل چھائے رہے اور خنکی میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد کا درجہ حرارت آج صبح 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔کراچی میں صبح کے وقت درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد رہا۔ محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیش گوئی کی ۔بلوچستان کے چند اضلاع میں کل گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے کوئٹہ، پشین، ژوب، لورالائی، ماشکیل، مستونگ اور نوشکی میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات نےکل خیبرپختونخوا کے چند اضلاع میں بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ بٹگرام، ہزارہ، کوہستان، مانسہرہ، سوات، چترال اور دیر میں بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  ملتان، رحیم یارخان، راجن پور، لیہ، بہاولپور، بہاولنگر اور مظفرگڑھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ساہیوال اور گردونواح میں صبح کے وقت تیز ہواں کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابرآلود رہا تاہم سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان،کوئٹہ، ژوب، کوہاٹ، بنوں اور ڈی آئی خان ڈویژن میں کہیں کہیں بارش ہوئی۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…