جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

بچوں کو نشے کی نئی لت میں مبتلا کئے جانے کا انکشاف، سٹرابری کوئیک کینڈی کیسے بچوں کو اندر سے کھوکھلا کر رہی ہے؟والدین کیلئے انتہائی تشویشناک صورتحال‎

datetime 24  مارچ‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارالحکومت لاہور میں نشہ آور سٹرابری کوئیک کینڈی کی فروخت کا انکشاف ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں نشہ آور سٹرابری کوئیک کینڈی فروخت کی جارہی ہے جسے بچے بہت شوق سے کھاتے ہیں۔

لیکن اس میں موجود نشہ آور دوا بچوں کو بیمار کر ہی ہے۔ یہ کینڈی عام دکانوں پر پانچ اور دس روپے میں دستیاب ہے جسے سکول کے بچے خرید کر کھاتے ہیں، یہ کینڈی ذائقے میں بہت لذیز ہوتی ہے لیکن اس سے ہیپاٹائٹس بی اور ہیپاٹائٹس سی ہو سکتا ہے۔اس کینڈی کو کھا کر وقتی طور پر بچے ہشاش بشاش محسوس کرتے ہیں لیکن آہستہ آہستہ وہ اسے کھانے کے عادی ہو جاتے ہیں ۔لیکن بعد میں بچے رفتہ رفتہ چڑچڑے اور سست ہونے لگتے ہیں اور جلد تھک جاتے ہیں انکا دھیان پڑھائی کی جانب کم جاتا ہے اور وہ کھیل کود میں مصروف رہنا پسند کرتے ہیں اور بار بار انہیں اس کینڈی کی طلب ہوتی ہے جو کہ والدین انہیں لے دیتے ہیں کیونکہ بظاہر یہ کینڈی بے ضرر لگتی ہے لیکن اس کینڈی کے بہت زیادہ نقصانات ہیں اور بچے اس سے متاثر ہو رہے ہیں۔واضح رہے کہ دوسرے ممالک میں اس کینڈی پر کئی سال پہلے پابندی لگائی جا چکی ہے لیکن پاکستان میں اسے دھڑلے سے فروخت کیا جارہا ہے۔تا حال انتظامیہ نے اس کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…