نواز شریف نے گردے میں تکلیف کی کوئی شکایت نہیں کی ،مریم نواز اورڈاکٹر عدنان کو گھر بیٹھے کیسے پتہ چل جاتا ہے کڈنی خراب ہورہی ہے ؟بڑے سوال اُٹھادیئے گئے

22  مارچ‬‮  2019

لاہور (این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ سیاسی منظر پیش کیا جارہا ہے کہ پتہ نہیں جیل میں صورتحال خراب کتنی ہے ،نوازشریف نے گردے کی تکلیف کی کوئی شکایت نہیں کی ،مریم نواز اورڈاکٹر عدنان کو گھر بیٹھے پتہ نہیں کہا ں سے پتہ چل جاتا ہے کہ نوازشریف کی کڈنی خراب ہورہی ہے ۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں ترجما ن وزیراعلیٰ ڈاکٹر شہباز گل نے کہاکہ سیاسی منظر پیش کیا جارہا ہے کہ پتہ نہیں جیل میں صورتحال خراب کتنی ہے۔انہوں نے کہاکہ دانت میں درد کی شکایت پر ڈینٹل سرجن ڈاکٹربابر نے نوازشریف کے دانت کا معائنہ کیا ،نوازشریف نے روٹین کے مطابق ناشتہ کیا ،انڈے کھائے ، بریڈ لی اور چائے پی ،نوازشریف نے چہل قدمی کی اور فریش فروٹ بھی لیا ،دوپہر کے کھانے میں انہوں نے آلو گوشت ، سبزی اور چاول کھائے ،نوازشریف نے گردے کی تکلیف کی کوئی شکایت نہیں کی جبکہ ٹویٹس کے بعد نوازشریف کے بلڈاور یورین سیمپلز لینے کیلئے رابطہ کیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ مریم نواز اورڈاکٹر عدنان کو گھر بیٹھے پتہ نہیں کہا ں سے پتہ چل جاتا ہے کہ کڈنی خراب ہورہی ہے ۔ٹیسٹ کے بعد جو اصل صورتحال ہوگی مریم نواز سے شےئر کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ یہ تمام کام 23مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر بے نظمی پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ڈاکٹرز اور جیل حکام کے مطابق نوازشریف کی طبیعت ٹھیک ہے ،ان کے تمام ضروری طبی ٹیسٹ لیے جارہے ہیں اگر پھر بھی ہسپتال جانا چاہیں تو پہلے دن سے پیشکش موجود ہے۔ انہوں نے یوم پاکستان پر اپنی سیاست سے لوگوں گمراہ نہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جیل کے باہر احتجاج میں حسن اور حسین نواز نہیں آئیں گے ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…