ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کاعوام کو لاکھوں کے انعامات دینے کا فیصلہ، 20لاکھ مالیت تک کی جائیداد کی اطلاع فراہم کرنے والے کو 1لاکھ روپے انعام دیا جائے گا ،تفصیلات جاری

datetime 15  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر) نے بے نامی جائیداد کی اطلاع فراہم کرنے پر انعامات کااعلان کیاہے جبکہ کمشنر ان لینڈ ریونیو کو بے نامی جائیدادوں کے خلاف کارروائی کا اختیار بھی دے دیا، بے نامی ٹرانزیکشنز کی ممانعت سے متعلق ایکٹ کے تحت ملک بھر میں عدالتیں بھی قائم کی جائیں گی۔

ایف بی آر بھی کرپشن کی روک تھام کے لیے سرگرم ہو گئی اور بے نامی جائیدادوں کی اطلاع دینے والوں کیلیے انعام کا اعلان کر دیا ۔ بے نامی ایکٹ کے رول 20 اور 21 جاری کردیئے۔ایف بی آر کے مطابق 20لاکھ مالیت تک کی جائیداد کی اطلاع فراہم کرنے والے کو 1لاکھ روپے انعام دیا جائے گا ،20لاکھ سے زائد مالیت کی جائیداد پکڑوانے والے کو 1 لاکھ 20 ہزار سے 2لاکھ 20 ہزار روپے تک انعام ملے گا۔50لاکھ یا اس سے زائد مالیت کی جائیداد بے نقاب کرنے والوں کو پہلے 50 لاکھ روپے پر 2 لاکھ20 ہزار روپے اور 50لاکھ سے زائد رقم پر3فیصدانعام میں دیا جائے گا۔ایف بی آر نے بے نامی جائیدادوں کے خلاف کارروائی کے لیے کمشنر ان لینڈ ریونیو کو اختیارات بھی دے دیئے ہیں جب کہ ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو بے نامی جائیدادوں کو ضبط کرنے کے مجاز ہوں گے۔ان تمام جائیدادوں کو بے نامی رولز کے مطابق عبوری مدت کے لیے بحق سرکار ضبط کیا جائے گا۔بے نامی ٹرانزیکشنز کی ممانعت سے متعلق ایکٹ کے تحت ملک بھر میں متعلقہ عدالتیں بھی قائم کی جائیں گی،چیئرمین کو ماہانہ 3 لاکھ روپے تنخواہ اور مراعات فراہم کی جائیں گی ،جب کہ ایڈجو ڈیکشن اتھارٹی کے ممبران کو 2لاکھ روپے تنخواہ اور مراعات دی جائیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…