ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

سرکاری مکان پر قابض ریٹائرڈڈاکٹر کاسٹیٹ آفس انسپکٹرپر حملہ، شدید زخمی،علاج بھی نہ ہونے دیا

datetime 14  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)سرکاری مکان پر عرصہ دراز سے قابض ریٹائرڈ ڈاکٹر نے سپریم کورٹ کے احکامات پر مکان خالی کرانے والے سٹیٹ آفس کے انسپکٹر پرلوہے کے راڈ سے حملہ کردیا ،جبڑے اور ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی،ٹانگ میں بھی فریکچرآگیا،ڈاکٹر آغا محمد سمیع نے زخمی انسپکٹر کا پولی کلینک اور پمز ہسپتال میں علاج بھی نہ ہونے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کی تکمیل کرواتے ہوئے عمل سٹیٹ آفس نے ناجائز قابضین سے گھر خالی کروانے کے آپریشن کے دوران سرکاری مکان نمبر50-Gسیکٹر ایف سکس تھری اسلام آباد جس میں ایک ایف جی ایس ایچ کا ریٹائرڈ ڈاکٹر آغا محمد سمیع جو عرصہ دس سال سے ناجائز قبضہ کیے ہوئے تھا ۔ڈاکٹر محمد سمیع کے ذمہ 2ملین سے زائد کرایہ واجب الادا تھا اس کو گھر خالی کرنے کے کئی دفعہ نوٹسز جاری کیے گئے لیکن اس نے گھر خالی نہیں کیا ۔سرکاری مکان واہگزار کرواتے ہوئے اس کے لئے آغا عبدالحئی ارو اس مبینہ طور پر داماد عزیز عبدالرزاق نے سٹیٹ آفس کے انسپکٹر کو لوہے کے راڈ سے مارنا شروع کردیا جس سے انسپکٹر شدید زخمی ہوگیا اور اس کے ناک کی ہڈی اور جبڑہ ٹوٹ گیا جبکہ ٹانگ پر بھی فریکچر ہوگیا۔زخمی انسپکٹر کو فوری طور پر پولی کلینک ہسپتال لے جایا گیا جہاں مذکورہ ڈاکٹر آغا سمیع نوکری کرتا رہا اس کے اثر ورسوخ کی وجہ سے ہسپتال میں افتخار کاظمی کو علاج کی سہولت نہ دی گئی جس کے بعد زخمی انسپکٹر کو پمز ہسپتال منتقل کیا گیا وہاں پر اس کا چیک اپ کیا گیا تو ڈاکٹر نے کہا کہ مریض کے جبڑے کا علاج کرنا پڑے گا ۔جب آغا سمیع نے پمز ہسپتال میں جانے کا علم ہوا تو اس نے پمز میں اپنے اثر و رسوخ کااستعمال کرتے ہوئے زخمی انسپکٹر کو وہاں سے فارغ کرکے گھر بھجوا دیا ۔تاہم پولی کلینک ہسپتال کی جانب سے نہ تو کوئی میڈیکل رپورٹ جاری کررہا ہے اور نہ ہی پمز ہسپتال سی ٹی سکین کی رپورٹ دے رہا ہے ۔ ہسپتالوں کے مسیحا ڈاکٹرزایک قبضہ مافیا ڈاکٹر اور اس کے ظالم بیٹے اور داماد کیخلاف رپورٹ جاری نہیں کررہے تاکہ اس کی ایم ایل سی کو رپورٹ جاری کی جاتی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…