لاہور ( این این آئی) پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتار پور راہداری منصوبے پر مذاکرات جمعرات کو اٹاری سرحد پر ہوں گے ۔کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد پاکستان اور بھارت کے حکام کے درمیان باضابطہ مذاکرات کا پہلا دور جمعرات کو اٹاری سرحد پر ہوگا ۔بعد ازاں28 مارچ کو بھارتی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔