7 کلو سونا ، انگوٹھیاں، ہار، بسکٹ، بٹن سمیت50لاکھ روپے سے زائد کی غیر ملکی کرنسی، آغا سراج درانی کے لاکرز سے برآمد اشیاء کی تفصیلات سامنے آگئیں

6  مارچ‬‮  2019

کراچی(وائس آف ایشیا)آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے لاکرز سے برآمد ہونے والی اشیاء کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں آغا سراج درانی کی مشکلات کم نہیں ہوسکی ہیں۔

آغا سراج درانی کے لاکرز سے تقریباً 7 کلو سونا تحویل میں لیاگیا،جس کی مالیت4کروڑ سے زائد ہے۔ذرائع کے مطابق لاکرز سے ملنے والے سامان میں انگوٹھیاں، ہار، بسکٹ، بٹن بھی شامل ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ لاکرز سے 50 لاکھ روپے سے زائد کی بیرونِ ملک کی کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے۔بیرونِ ملک کرنسی کی مالیت55لاکھ 18ہزارروپے ہے، لاکرز سے 2کلو14گرام زیورات بھی ملے جبکہ ان کی اہلیہ ناہید درانی کے لاکرز سے ایک کلو9گرام زیورات ملے۔دوسری جانب تفتیش کے دوران اہل خانہ کے لاکز سے ریال، درہم، امریکی ڈالرز سمیت دیگر ملکوں کی کرنسی ملی، برآمد ریال اور درہم کی قیمت پاکستانی کرنسی میں 30 لاکھ سے زائد بنتی ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق لاکرز سے 4400امریکی ڈالر اور 4200 برطانوی پائونڈ ملے۔یاد رہے کہ نیب نے کراچی میں مجسٹریٹ کے ہمراہ 2 مارچ کو نجی بینک میں کارروائی کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے لاکرز کی تلاشی لی تھی ، نجی بینک کے تین لاکرز جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں کھولے گئے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…