اسلام آبا(مانیٹرنگ ڈیسک)زمزم کی بوتلیں 10لیٹر کے بجائے 5لیٹر کر دی گئیں۔روزنامہ جنگ کے مطابق زمزم سپلائی کرنے والے تمام اداروں سے 10لیٹر کی بوتلیں ختم کردی گئی ہیں۔ اب مملکت بھر میں صرف 5لیٹر کی بوتلیں سپلائی ہوا کریں گی۔ کنگ عبداللہ پروجیکٹ برائے زمزم کی انتظامیہ نے نئی تبدیلی کی وضاحت کرتے ہوئے
کہا ہے کہ رسد اور طلب میں توازن پیدا کرنے کیلئے زمزم کی بوتل کا حجم چھوٹا کردیاگیا ہے۔ سعودی ویژن 2030 سے ہم آہنگی کیلئے یہ اقدام کیا گیا ہے۔ اس ویژن کے تحت حجاج اور معتمرین کی تعداد آئندہ آنے والے برسوں میں کئی گنا بڑھ جائے گی۔ علاوہ ازیں سیزن کے علاوہ سال بھر حجاج اور معتمرین کی بڑی تعداد کو زمزم فراہم کرنا ہوتا ہے۔