کراچی(این این آئی)رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں جاری کھاتے کے خسارے میں ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے ، جولائی تا جنوری جاری کھاتے کا خسارہ 8ارب 42کروڑ ڈالر رہاہے ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں جاری کھاتے کو 10 ارب 12 کروڑ ڈالر
خسارے کا سامنا تھا،جنوری 2019 کے مہینے کا خسارہ 80کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا جبکہ دسمبر 2018 کے مہینے کا خسارہ ایک ارب 54 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق خدمات کی تجارت میں توازن بہتر ہوا اور سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات میں اضافہ ہوا۔