اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے ریاض فتیانہ کی انتخابات سے متعلق درخواست غیر موثر ہونے کی بنا پر نمٹا دی۔ جمعہ کو جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہاکہ درخواست 2013 کے انتخابات سے متعلق ہے۔جسٹس شیخ عظمت سعید
نے کہا کہ اب تو 2018 کے عام انتخابات بھی ہو چکے ہیں۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہاکہ آپ کی درخواست غیر موثر ہے۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہاکہ اب اس معاملے کو چلایا نہیں جا سکتا۔بعد ازاں سپریم کورٹ نے معاملہ نمٹا دیا۔ریاض فتیانہ نے چوہدری اسدالرحمن کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔