میرے اغواء میں افغان طالبان کا کوئی تعلق نہیں تھا ،مجھے دراصل کس نے اغواء کیا تھا؟سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے بیٹے علی حیدر کے حیرت انگیز انکشافات

13  فروری‬‮  2019

ملتان (آن لائن ) سابق وزیر اعظم یو سف رضاگیلا نی کے بیٹے علی حید ر گیلا نی نے کہا ہے کہ مجھے کا لعدم تحریک طالبان پا کستان کے 6دہشتگردوں نے اغوا کیا تھا افغان طالبان کا میرے اغوا سے کو ئی تعلق نہیں فیصل آباد میں سی ٹی ڈی نے جن دہشتگردوں کو ما را تھا ان کو نہیں جا نتا ان کا میر ا اغواسے کو ئی تعلق نہیں ، بھا رتی خفیہ ایجنسی را پا کستانی طالبان کو فنڈنگ کرتی ہے اور بارود بھی فراہم کر تی ہے ۔

اپنے ایک انٹرویو میں انہو ں نے کہا کہ کالعدام تحریک طالبان پا کستان کے 6دہشتگردوں نے مجھے اغوا کیا اغوا کر نے کے بعد انہو ں نے مجھے ڈھا ئی ما ہ تک فیصل آباد میں رکھا اس کے بعد مجھے وزیر ستان لے گئے جہا ں میں 2سال رہا اسکے بعد وہ مجھے افغا نستان لے گئے جہاں پر امریکن فورسزنے ایک چھا پے کے دوران مجھے وہ سے آزاد کرایا ۔ انہو ں نے کہا کہ افغان طالبان کا میرے اغوا سے کو ئی تعلق نہیں مجھے پاکستان میں طالبان کے خلا ف ہو نے والے آپریشن ضرب عضب اور دوسرے آپریشن اور وزیر اعظم کا بیٹا ہو نے کی وجہ سے اغوا کیا گیا تھا جبکہ اسی دنو ں اسامہ بن لا دن کی بھی ہلا کت ہو ئی تھی یہ بھی میرے اغوا کی وجہ بنی ۔ علی حیدر گیلا نی نے کہا کہ بھا رتی خفیہ ایجنسی (را ) تحریک طالبان پا کستان کو پا کستان میں پا ک فوج چیک پو سٹ سمیت دوسرے اداروں پر حملہ کرنے کے لیے فنڈنگ کر تی ہے ، را طالبان کو فنڈز کے ساتھ ساتھ بارود بھی فراہم کر تی ہے یہ بات میں نے سابق آرمی چیف راحیل شریف کو بھی بتائی تھی جبکہ ہماری ایجنسز بھی اس سب سے واقف تھی انہو ں نے بھی اس بات کی تائید کی ۔ ایک سوال کے جو اب میں انہو ں نے کہا کہ فیصل آباد میں سی ٹی ڈی کے ہا تھو ں ما رے جا نے والے دہشتگردوں کے بارے میں سی ٹی ڈی نے بتایا کہ یہ آپکے اغوا میں ملو ث تھے مگر میں نہیں جا نتا کہ وہ میرے اغوا میں

ملو ث تھے یا نہیں سی ٹی ڈی کو اب سمجھ جا نا چاہیے کہ آئیند ہ میر انام استعال نہیں کر نا جبکہ سانحہ سا ہیو ال بہت بڑا ظلم ہے بے گنا ہو ں کو درندگی سے ما را گیا اس سا نحہ کی جتنی بھی مذمت کی جا ئے کم ہے ۔ ایک اور سوال کے جو اب میں انہوں نے کہا کہ جنو بی پنجا ب میں علیحدہ سیکرٹریٹ کا فیصلہ درست نہیں یو ں لگتا ہے جیسے انگریز دور کا وا سرائے ملتان آئے گا جنو بی پنجا ب میں بہت محرومی ہے اس کو علیحدہ صوبہ ہو نا چاہیے تاکہ یہا ں کے لو گو ں کی محرومی کا ازالہ ہو سکے



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…