پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کے مشیرعبدالرزاق داؤد کیخلاف تحقیقات مکمل،قومی خزانے کو کتنے ارب کا نقصان پہنچایاگیا؟ سنسنی خیز انکشافات

datetime 13  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) اینٹی کرپشن کی عبدالرزاق داؤ د سمیت دیگر کیخلاف تحقیقات مکمل۔تفصیلات کے مطابق رہائشی زمین غیر قانونی طریقے سے کمرشل کرنے کے کیس میں اینٹی کرپشن سندھ نے وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داو د سمیت دیگر کیخلاف تحقیقات مکمل کرلیں۔ وزیراعلی سندھ کو تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا۔ وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داود اور منظور قادر کاکا سمیت دیگر کیخلاف وزیراعلی سندھ سے کارروائی کی اجازت مانگ لی۔اینٹی کرپشن کے مطابق سات رہائشی بینگلوز کو کمرشل کرکے غیرقانونی طریقے سے 17 منزلہ عمارت بنائی گئی۔

عبدالرزاق داو د کے رشتے دار فاروق داو د، ماجد داو د، یعقوب داو اور عائشہ داو د سمیت دیگر فائدہ حاصل کرنیوالوں میں شامل ہیں۔اینٹی کرپشن کے مطابق عبدالرزاق داو د اور ان کے قریبی رشتے داروں کو 16 ارب روپے کا فائدہ پہنچایا گیا۔اینٹی کرپشن نے کے ایم سی کے سابق ایڈمنسٹریٹر ہاشم رضا زیدی، سابق میونسپل کمشنر متانت علی، بلڈر آفتاب لاکھانی کے خلاف بھی کارروائی کی اجازت طلب ہے۔اینٹی کرپشن کے مطابق ہاشم رضا زیدی نے اختیارات نہ ہونے کے باوجود نیو ٹاون سے اسٹیڈیم روڈ تک علاقوں کو رہائشی سے کمرشل زمین میں تبدیل کیا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…