جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

ورلڈ گورنمنٹ سمٹ دبئی میں مقابلوں میں پاکستان نے پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا

datetime 13  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن)ورلڈ گورنمنٹ سمٹ دبئی میں ہونے والے مقابلوں میں پاکستان نے پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ پاکستان کے شہریوں کی آواز سننے کے لئے

ایک پلیٹ فارم بنانا چاہتاہےجس میں شہریوں کی آواز کو سنا جائے اور ان کے مسائل کوحل کیاجائے۔ وزیراعظم پاکستان کی اس خواہش کو عملی جامہ پہنانے کے لئے صوبہ خیبرپختونخوا کی ماہر تکنیکی ٹیم کی خدمات حاصل کرلی گئیں اور کم مدت میں شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے ’’پاکستان سیٹیزن پورٹل‘‘ کے نام سے شکایت سیل بنایا۔انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تین بہترین ممالک چننے کے لئے دبئی میں ایک مقابلے کا اہتمام کیا گیادنیا کی سطح پر ہونے والے اس مقابلے میں کل 87ممالک نے شرکت کی جن میں 4ہزار646مختلف ایپلیکیشنز پیش کئے گئے ان ایپلیکیشنز میں پاکستان سییٹیزن پورٹل نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔مقابلے میں پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن کا انتخاب ایپلیکشن پر عوام کی شکایات کے ازالے پر کیا گیا۔پاکستان سیٹیزن پورٹل کو بنے 100دن ہوئے ہیں جس کی بنیاد پرانفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیامیں پاکستان تمام ممالک پر سبقت لے گیا۔خیبر پختونخوا تکنیکی ٹیم کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہے کہ اگلے سال منعقد ہونے والے ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں پاکستان پہلی پوزیشن حاصل کریگا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…