بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کی جگہ میں ہوتا تو ان حالات میں کبھی حکومت نہ لیتا ، عرب ممالک سے سرمایہ کاری کے باوجود آئی ایم ایف جانا پڑے گا ،شیخ رشید کھل کر بول پڑے

datetime 12  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ زرداری بعد شریف برادران نے ملک کو لوٹا عمران خان کی جگہ ہوتا تو ان حالات میں حکومت نہ لیتا، گیس کے بلوں سے لوگ تلملا اٹھے مجھ جیسے اکیلے شخص کا بل40ہزار آیا جو میں کابینہ میں لے کر گیا جو 2بلین27کلو میٹر اورنج ٹرین پر اڑائے گئے اگر ریلوے پر لگتے تو غریب کی سواری شاہی سواری ہوتی عرب ممالک سے سرمایہ کاری کے باوجود آئی ایم ایف جانا پڑے گا۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی جگہ ہوتا تو ان حالات میں حکومت نہیں لیتا اورنج لائن پر 2بلین ڈالر خرچ ہے اگریہی رقم ریلوے میں لگتے تو1700کلو میٹر کی پٹڑی انقلاب لے آتی ہے اور غریب کی سواری شاہی سواری بن جاتی انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا دور جرائم کی ماں تھی آصف علی زرداری کے دور کی لوٹ مار کی گھٹڑیاں ہمارے سر پر اکر گری ہیں انہوں نے کہا کہ لوگ گیس کے بلوں سے بری طرح متاثر اور تلملا اٹھے ہیں میں ای سی سی میں اپنا بل لے کر گیا ہوں میرا اپنا بل40ہزار آیا ہے جس کے بیوی بچے نہیں صرف اکیلا ہوں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو بچانے کیلئے گرتی دیوار کے نیچے ہاتھ رکھا ہے ورنہ ہمارا سرا ستیا ناس ہو جاتا انہوں نے کہا کہ3ماہ میں پرانی ٹرینوں سے20ٹرینیں چلائی ہیں20اور چلائیں گے پھچلے دور میں ریلوے میں کرپشن ہوئی، ایک ایک بلین کی مشنری لی گئی68کروڑ کا لوکوموٹیو لیا گیا کروڑوں کی تعداد میں مزدوروں نے میرا ساتھ دیا ان برے حالات میں ریلوے چلانا اتنا آسان نہیں تھا انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان تاریخی ہوگا، آئی ایم ایف جانے سے پہلے لوگوں کی چیخیں نکل گئیں، ان حالات کے باوجود آئی ایم ایف میں جانا پڑے گا تاہم آئی ایم کی شرائط نرم ہوں گی عمران خان میں قوم کا درد ہے اس لیے وہ خود آئی ایم ایف میں گیا ہے انہوں نے کہا کہ اس ملک میں کوئی بھی چیز خفیہ نہیں ہے آج ساری سیاست کالے کیمرے کے تحت ہو رہی ہے اور کوئی چیز چھپ نہیں سکتی پاکستان کا میڈیا دنیا کا طاقتور ترین میڈیا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے6ماہ میں شہزادوں سے ذاتی تعلقات بنائے عمران خان کسی ایسی چپلقش میں نہیں پڑے گا جس سے پڑوسی ملک ایران کے ساتھ تلخی ہو انہوں نے کہا کہ جتنی سرمایہ کاری آئندہ48گھنٹے میں آئے گی اتنی پاکستان کی تاریخ میں نہیں آئی ہو گی اس حکومت پر ساری دنیا اعتماد کرتی ہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…