منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

لبنانی وزیراعظم سعد رفیق الحریری نے دونوں ہاتھ اٹھا کر کہا ’شریف خاندان کو معافی دلوانا بہت بڑی غلطی تھی،نوازشریف نے کیا دھوکہ کیا؟ بڑا دعویٰ کردیاگیا

datetime 11  فروری‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چودھری فواد حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنانی وزیراعظم سعد رفیق الحریری نے دونوں ہاتھ اٹھا کر کہا شریف خاندان کو معافی دلوانا بہت بڑی غلطی تھی۔ پیر کو ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ نواز شریف کو پرویز مشرف سے این آر او دلوانے والے سعد حریری کو وزیراعظم بتا رہے تھے کہ پاکستان میں پھر نواز شریف کو این آر او کی بازگشت ہے ، فواد چودھری کے مطابق سعد الحریری نے دونوں ہاتھ اٹھا کر کہا کہ شریف خاندان

کو معافی دلوانا بہت بڑی غلطی تھی۔سعد الحریری نے کہا شریف خاندان نے ایک بھی کمٹمنٹ پوری نہیں کی جس پر شرمندگی ہوئی۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان سے لبنانی وزیراعظم نے ملاقات کی تھی ۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے سعد حریری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری اور آپ کی ملاقات ہورہی ہے پاکستان کے جو دو این آر او ملے تھے اس کا کوئی اچھا تجربہ نہیں ہوا، اب کوئی نیا این آر او نہیں ہوگا؟۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…