منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

اسد عمر کی اقتصادی ٹیم باتیں کرتی رہ گئی،پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری،امریکی ڈالر کی پھر اونچی اُڑان،مزید مہنگا ہوگیا

datetime 11  فروری‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی) ملکی کرنسی مارکیٹوں میں غیرملکی کرنسی کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ہے ۔پیرکوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں31پیسے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت خریدمیں30پیسے اور قیمت فروخت میں50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پیرکوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں31پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،

جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.65روپے سے بڑھ کر138.96روپے اور قیمت فروخت138.75روپے سے بڑھ کر139.06روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں30پیسے اور قیمت فروخت میں50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.20روپے سے بڑھ کر138.50روپے اورقیمت فروخت138.70روپے سے بڑھ کر139.20روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت میں20پیسے اور برطانوی پاؤنڈکی قیمت میں بھی20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید156.00روپے سے بڑھ کر156.20روپے اورقیمت فروخت157.80روپے سے بڑھ کر158.00روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید178.30روپے سے بڑھ کر178.50روپے اورقیمت فروخت179.80روپے سے بڑھ کر180.00روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں20پیسے اور یواے ای درہم کی قیمت میں بھی20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید36.70روپے سے بڑھ کر36.90روپے اورقیمت فروخت37.00روپے سے بڑھ کر37.20روپے اوریواے ای درہم کی قیمت خرید37.60روپے سے بڑھ کر37.90روپے اورقیمت فروخت37.90روپے سے بڑھ کر38.10روپے ہوگئی۔پیر کوچینی یوآن کی قیمت خریدمیں20پیسے اورقیمت فروخت میں50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید20.50روپے سے گھٹ کر20.30روپے اور قیمت فروخت21.80روپے سے گھٹ کر21.30روپے ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…