بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس،مزید تین شہروں میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت گھروں کی تعمیر سمیت 40 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دیدی گئی

datetime 8  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا ۔ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں 40 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی۔پنجاب کابینہ نے آبیانہ کے نرخ میں اضافے کی تجویز کو مسترد کر دیاجبکہ پولیس آرڈر کے تحت پنجاب میں ضلع کی سطح پر تنازعات کے حل کیلئے مصالحتی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ مصالحتی کمیٹیوں کے قیام سے تنازعات کونچلی سطح پر حل کرنے میں مدد ملے گی۔

اجلاس میں تنازعات کے متبادل حل (آلٹرنیٹیوڈسپیوٹ ریزولوشن ) کے بل 2019ء کی منظوری دی گئی جبکہ سیف سٹی پراجیکٹ کا دائرہ کار پنجاب کے بڑے شہروں تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیااوراس ضمن میں کیس ٹو کیس جائزہ لے کر ترجیحات کے مطابق سیف سٹی پراجیکٹ شروع کیا جائے گا۔وزیراعظم نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت چشتیاں، لودھراں اور رینالہ خورد میں کم لاگت کے گھروں کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ ہاؤسنگ اس منصوبے پر عملدرآمد کی ذمہ داری نبھائے گا۔ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ لاہور کو انتظامی اور مالیاتی خودمختاری دینے کا فیصلہ کیا گیا اورانسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے امور کے بارے میں انتظامی کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا نام تبدیل کرکے کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ڈیرہ غازی خان رکھنے کی منظوری دی گئی اورکوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا دائرہ کار تحصیل کوہ سلیمان قبائل علاقے تک بڑھانے کا فیصلہ کیاگیا۔ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے ساکڑ میں بارڈرملٹری پولیس کی نئی پوسٹ کے قیام کی منظوری دی گئی ۔اجلاس میں صوبائی وزیر توانائی کو کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا چیئرمین بنانے اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی کو ممبر بنانے کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ’’حکومتی اداروں اور کمیونٹی کو خود مختار بنا کر چائلڈ لیبر کا سد باب ‘‘

کے پراجیکٹ کیلئے این ایف سی سینٹرز اور سرگرمیوں کے آغاز کیلئے ایم او یوکے مسودے کی منظوری دی گئی جبکہ لاہور ایسٹرن بائی پاس پراجیکٹ کی تعمیر کیلئے وزارت مواصلات (این ایچ اے) کو اراضی منتقل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔کابینہ نے پاکستان کڈنی اینڈلیور انسٹی ٹیوٹ اینڈریسرچ سینٹر ایکٹ 2019 ء، ٹریفک مینجمنٹ ریفارمز کے تحت پراونشل موٹر وہیکلز (ترمیمی )بل 2018ء اورپنجاب ریڈ زونز (اسٹیبلشمنٹ اینڈ سیکورٹی ) بل 2018ء کی بھی منظوری دی

جبکہ یونیورٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کالاشاہ کاکو کیمپس میں اے سی ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قیام کیلئے حکومت پنجاب اور یو ای ٹی لاہور کے درمیان معاہدے کے مسودے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں پنجاب زکوۃ اینڈ عشرایکٹ 2018ء میں ترامیم کے مسودہ قانون،پنجاب اینیمل ہیلتھ ایکٹ 2018ء کے مسودے اورپنجاب لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن پالیسی 2018ء کے مسودے کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں جنرل ایجوکیشن اور ویمن یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کی پوسٹ کیلئے قابلیت،

تجربہ اور اہلیت سے متعلق امور ، سرچ کمیٹی کی تشکیل کے طریقہ کار اور سرچ کمیٹی کیلئے مخصوص لائحہ عمل کی منظوری دی گئی،اسی طرح سپیشلائز ڈ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر کی آسامی کیلئے قابلیت ،تجربہ اور اہلیت سے متعلق دیگر امور ، سرچ کمیٹی کی تشکیل اور طریقہ کار کے لائحہ عمل کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں720 میگاواٹ کے کاروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے متعلق امور اورسپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں محکمہ زراعت کے واٹرمینجمنٹ ونگ کے سپر وائزر (بی ایس 11)کی محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ میں سب انجینئر (بی ایس 11)کے طور پر انضمام کی بھی منظوری دی گئی۔

پنجاب منیمم ویجز ایکٹ 2018ء کے ڈرافٹ بل،پراونشل ایمپلائز سوشل سیکورٹی آرڈیننس 1965ء میں مجوزہ ترامیم اورمحکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور حکومت پنجاب اور کرسچین کیئر فاؤنڈیشن لاہور کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کی منظوری دی گئی۔پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین کی نامزدگی کی منظوری دی گئی جبکہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان ،سرگودھا اورگوجرانوالہ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان کی نامزدگی کی بھی منظوری دی گئی ۔اجلاس میں ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976ء کے تحت ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ،سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی،بہاولپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی

اورراولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کے ارکان کی نامزدگی کی منظوری دی گئی جبکہ ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976ء کے تحت فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کے لئے وائس چیئرمین اور عوامی نمائندوں کو ممبر زنامزد کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں پٹرولیم (ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن) پالیسی 2012ء میں ترمیم اورپٹرولیم پالیسی 2018 ء کے تحت صوبائی حکومت کے ٹیکنیکل اور مینجمنٹ سٹاف کو تربیت دینے سے متعلق امور کی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکاروں کے مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔ کسان بھائیوں کے حقوق پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کاشتکاروں کے حقوق کی حقیقی نگہبان ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ترقی ہمارا نصب العین ہے، ہر فیصلے میں عوام کا مفاد پیش نظر ہے۔ مالی دشواریو ں کے باوجود عوام پر کوئی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے۔ وزیراعلیٰ نے نئے وزیر باؤ محمد رضوان کو کابینہ کے اجلاس میں شرکت پر مبارکباد دی۔پنجاب کابینہ کے اجلاس کے شرکاء نے نئے صوبائی وزیر باؤ محمد رضوان کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا اور پہلی باراجلاس میں شرکت پران کا خیر مقدم کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عبدالعلیم خان کی عوامی و سیاسی خدمات قابل تحسین ہیں اوران کی سینئر وزیر کی حیثیت سے کارکردگی شاندار رہی۔انہوں نے کہا کہ عبدالعلیم خان نے اعلیٰ اخلاقی اقدار کا مظاہرہ کرتے ہوئے وزارت سے استعفیٰ دیا۔امید ہے عبدالعلیم خان کو انصاف ملے گا۔ تحریک انصاف کی حکومت قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔صوبائی کابینہ کے ا جلاس میں گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی تو ثیق بھی کی گئی ۔صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…