مسلم لیگ (ق) کا ملکی امور کو چلانے کے طریقہ کار پر شدید تحفظات کا اظہار، حکومت سے علیحدگی کے بارے میں دھماکہ خیز اعلان کردیا

21  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) حکومت کی اتحاد ی جماعت مسلم لیگ (ق) نے ملکی امور کو چلانے کے طریقہ کار پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ معاملات براہ راست وزیر اعظم عمران خان کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مسلم لیگ (ق) کے رہنما کامل علی آغا نے کہا ہے کہ عمران خان کا یہی رویہ رہا تو ساتھ چلنا مشکل ہو جائے گا،عمران خان کے پاس اچھی ٹیم ہوتی تو حالات نہ بگڑتے،اگر کسی اتحادی کو وزارت دی ہے تو وزیر کو اختیار بھی دینا چاہیے۔

پیر کو حکومتی اتحادی مسلم لیگ(ق) کا مشاورتی اجلاس چوہدری شجاعت حسین کی زیر صدارت ہوا ۔ ذرائع کے مطابق ق لیگ کے ارکان نے کہا کہ بات صرف ق لیگ کے صوبائی وزیر کو اختیار نہ ملنے کی نہیں۔(ق)لیگ کی قیادت کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیا کہ اتحادی جماعت کو ہر معاملے اور فیصلے سے لاتعلق رکھنا ناقابل قبول ہے۔ ذرائع کے مطابق ملکی امور کو چلانے کے طریقہ کار پر بھی ق لیگ کی قیادت کو شدید تحفظات ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ق لیگ کے اجلاس میں معاملات براہ راست وزیراعظم عمران خان کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلا س میں فیصلہ کیاگیا کہ وزیراعظم کی وطن واپسی پر چوہدری برادران ان سے ملاقات کریں گے ۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کامل علی آغا نے کہاکہ ق لیگ کا عمران خان سے بڑا شکوہ یہ ہے کہ کسی بھی ایشو پر اتحادیوں سے مشاورت نہیں کی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کا یہی رویہ رہا تو ساتھ چلنا مشکل ہو جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ہمارا رویہ تبدیل نہیں ہوا،ہم دشمنی اور دوستی دونوں بھرپور نبھاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے اندر مشاورت کی کمی ہے۔ کامل علی آغا نے کہا کہ عمران خان اتحادیوں سے مشاورت نہیں کرتے تو ان کے نیچے کے لوگ بھی مشاورت نہیں کرتے،عمران خان آج تک ٹیم نہیں بنا سکے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے پاس اچھی ٹیم ہوتی تو حالات نہ بگڑتے۔انہوں نے کہاکہ دیکھنا یہ ہے کہ عمران خان ہمارے تحفظات کو کیسے لیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر کسی اتحادی کو وزارت دی ہے تو وزیر کو اختیار بھی دینا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ اختیار نہیں ہو گا تو وزیر کارکردگی کیسے دکھائے گا۔انہوں نے کہاکہ سیکرٹری وزیر کے کہنے پر کام نہ کرے تو معاملہ کیسے چلے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…