پیر‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2025 

سندھ کے لوگ تیار ہو جائیں ، زرداری کی نشست خالی ہونیوالی ہے!! زبردست ثبوت مل گئے ، قومی و بین الاقوامی سطح پر تصدیق کرا لی گئی تحریک انصاف نے زرداری کی نا اہلی کیلئے کیا بڑا قدم اٹھانے کا اعلان کر دیا

datetime 10  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے آصف علی زرداری کی نااہلی کا کیس سپریم کورٹ لے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے لوگ تیار ہو جائیں ،آصف علی زرداری کی نشست خالی ہونے والی ہے،ہمیں زبردست ثبوت مل گئے ہیں ،ہم نے شواہد کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر تصدیق کرا لی ہے،آصف علی زرداری نے جعل سازی کے

تحت اثاثے چھپائے،مفاہمت کہیں اور تو ہو سکتی ہے لیکن تحریک انصاف کے ساتھ نہیں ہو سکتی۔جمعرات کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس کیس کو بڑے فورم پر لے جائیں گے،ہمیں کچھ شواہد ملے ہیں جن کے تحت اس کیس کو سپریم کورٹ لے کر جائیں گے اور معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے انہوں نے کہا کہ یہ پانامہ کے بعد تاریخ کا سب سے بڑا کیس ہے ،آصف علی زرداری نے جعل سازی کے تحت اثاثے چھپائے اور جو اثاثے چھپائے وہ صادق اور امین نہیں رہتا،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کرپشن کے خاتمے کا مینڈیٹ ملا ہے ، ہمیں زبردست ثبوت مل گئے ہیں ،ہم نے شواہد کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر تصدیق کرا لی ہے،سب سے بڑا فورم سپریم کورٹ ہے وہاں ہم پٹیشن دائر کریں گے،ہمارا مقصد کیس کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے ،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کرپشن کے خاتمے کا مینڈیٹ ملا ہے ، ہمیں زبردست ثبوت مل گئے ہیں ،ہم نے شواہد کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر تصدیق کرا لی ہے،سب سے بڑا فورم سپریم کورٹ ہے وہاں ہم پٹیشن دائر کریں گے،ہمارا مقصد کیس کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مفاہمت کہیں اور تو ہو سکتی ہے لیکن تحریک انصاف کے ساتھ نہیں ہو سکتی ،ہم نے پاکستان کو بہتری کی طرف لے کر جانا ہے،سندھ کے لوگ تیار ہو جائیں ،آصف علی زرداری کی نشست خالی ہونے والی ہے۔

موضوعات:



کالم



پروفیسر غنی جاوید


’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…