اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں الٹی گنگا بہنے لگی۔ ساندہ کے علاقے میں گیس تو آئی نہیں۔ البتہ گیس پائپ لائن سے پانی آنے لگ گیا۔نجی ٹی وی لاہور نیوز کے مطابق ساندہ کلاں میں شہری گیس پائپ لائن سے موٹروں کے ذریعے پانی نکالتے رہے۔ گیس پائپ میں سیوریج کا پانی بھی شامل ہوگیا۔ پائپوں میں پانی آنے سے
جہاں شہری گیس سے محروم ہوئے۔ وہیں گندے پانی نے مکینوں کو اذیت میں مبتلا کر دیا۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہر ماہ باقاعدگی سے بل ادا کرتے ہیں مگر پائپوں سے گیس کے بجائے پانی آرہا ہے متعدد بار شکایات کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔