لاہور(این این آئی ) لوہاری میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی نو سالہ بچی کے کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،پولیس نے بچی کے ماموں تمجید کا پولی گرافی ٹیسٹ کرا لیا ۔ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے نو سالہ بچی کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے تحقیقات جاری ہیں اور مقتولہ کے ماموں تمجید کا پولی گرافک ٹیسٹ بھی لیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے
حوالے سے کہا گیا ہے کہ پولی گرافک رپورٹ پازیٹو آئی ہے ۔مزید بتایا گیا ہے کہ تفتیشی ٹیم نے تمجید سمیت چار افراد کے ڈی این اے کرائے ہیں اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ ڈی این اے رپورٹ کے بعد حقائق واضح ہوں گے۔9 سال کی عائشہ کا قتل 18 دسمبر 2018 کو ہوا تھا۔یاد رہے کہ عائشہ کی پوسٹمارٹم رپورٹ میں زیادتی کے بعد قتل ثابت ہوا تھا۔