پیر‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2026 

صبر کاپیمانہ لبریز،اپوزیشن جماعتیں مل کر حکومت کو ٹف ٹائم دیں گی ،بلاول زرداری نے بڑا اعلان کردیا

datetime 6  جنوری‬‮  2019 |

لاہور (آئی این پی )چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے الزام عائد کیا ہے کہ مخصوص طاقتیں پیپلز پارٹی کو ناکام کرنا چاہتی ہیں،مولانا فضل الرحمن اور آصف زرداری کی ملاقات سے ہمیشہ کچھ نہ کچھ نکلتا ہے، اپوزیشن جماعتیں مل کر حکومت کو ٹف ٹائم دیں گی،حکومت ہمارا مقابلہ انتخابات میں نہیں کر سکتی،ہم گرینڈ الائنس کی طرف نہیں جا رہے، ایشوز کی سیاست کرتے ہیں۔

اتوار کولاہور میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ جے آئی ٹی سیاسی بنیادوں پر بنی ہے، یہ جعلی رپورٹ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں وکلا صفائی کا موقف ہے ہی نہیں ہے، قانونی معاملات پر جواب ہم عدالت میں دیتے ہیں، آصف زرداری خود عدالت میں پیش ہوئے اور جے آئی ٹی کو جواب دیئے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ سرکاری عہدے پر تعینات شخص کو غیر سیاسی ہونا چاہیے، لیکن نیب اور دیگر ادارے حکومت کے دبا میں کام کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اداروں پر دبا ڈال کر سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اتنی نالائق اور نا اہل حکومت زندگی میں نہیں دیکھی، حکومت ہمارا مقابلہ انتخابات میں نہیں کر سکتی، وہ جانتے ہیں کہ صرف دھاندلی سے ہی ہم سے الیکشن جیت سکتے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ حکومت نا تجربہ کار ہے، نہ وفاق میں کردار ادا کر سکتی ہے اور نہ ہی پنجاب چلا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری تمام سیاسی قوتوں کو ملا کر لے کر چل سکتے ہیں، آصف زرداری ہی واحد سیاستدان ہیں جنہوں نے صدارتی مدت پوری کی۔آصف علی زرداری کی گرفتاری سے متعلق سوال پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میں جب ایک سال کا تھا تو اس وقت سے آصف زرداری کی گرفتار ی کا سن رہا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نظریاتی سیاستدان ہیں، اس طرح کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے، آصف زرداری کو پہلے بھی جرم کے بغیر 11 برس جیل میں ڈالا گیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو بدنام کرنے کی کوششیں بھٹو اور بے نظیر کے دورمیں کی جاتی رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مخصوص طاقتیں پیپلز پارٹی کو ناکام کرنا چاہتی ہیں لیکن ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے گفتگو سے متعلق سوال پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ گرینڈ الائنس کی طرف نہیں جا رہے، ایشوز کی سیاست کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ،مولانا فضل الرحمن اور آصف زرداری کی ملاقات سے ہمیشہ کچھ نہ کچھ نکلتا ہے، اپوزیشن جماعتیں مل کر حکومت کو ٹف ٹائم دیں گی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…