جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

بلوچستان میں 2 بم دھماکے، سیکیورٹی اہلکاروں سمیت متعدد زخمی

datetime 6  جنوری‬‮  2019 |

پشین/پنجگور (آئی این پی ) بلوچستان کے علاقے پشین اور پنجگور میں ہونے والے 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس افسر طاہر محمود نے پشین میں ہونے والے دھماکے کی تصدیق کی اور بتایا کہ دہشت گردوں نے حملے میں لیویز کے نائب تحصیلدار عبدالمالک ترین کو نشانہ بنایا تھا جب وہ آفس میں داخل ہورہے تھے۔پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے میں نائب تحصیلدار، 2 لیویز اہلکار اور 7 شہری زخمی ہوئے۔واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کیا جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔بعد ازاں نائب تحصیلدار اور لیویز اہلکاروں کو کوئٹہ میں سول ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ڈاکٹرز کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت لیویز کے نائب تحصیلدار عبدالمالک، لیویز اہلکاروں صلاح الدین اور نثار احمد اور دیگر زخمیوں کی شناخت عبداللہ، محمود، اسحق، حبیب اللہ، محمد اکمل، دلبر اور خان محمد کے ناموں سے کی ہے۔بعد ازاں صوبہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایک ریمورٹ کنٹرول دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں نے پنجگور بازار میں ریموٹ کنٹرول بم سے ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنایا اور دھماکے کے نتیجے میں سیکیورٹی فروسز کی گاڑی تباہ ہوگئی۔واقعے کے بعد زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔  بلوچستان کے علاقے پشین اور پنجگور میں ہونے والے 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس افسر طاہر محمود نے پشین میں ہونے والے دھماکے کی تصدیق کی اور بتایا کہ دہشت گردوں نے حملے میں لیویز کے نائب تحصیلدار عبدالمالک ترین کو نشانہ بنایا تھا جب وہ آفس میں داخل ہورہے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…