لاہور(آئی این پی) جنوبی پنجاب میں خود مختار سیکرٹریٹ کہاں قائم کیا جائے ؟وزیر خارجہ شاہ محمود قر یشی ‘ جہانگیر خان تر ین اور جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے اراکین میں ٹھن گئی ‘جنوبی پنجاب خود مختار سیکرٹریٹ کے لئے ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس بھی آئندہ ہفتے طلب ‘ جنوبی پنجاب ایگزیکٹو کونسل اجلاس میں نئے سیکرٹریٹ کے حوالے سے سفارشات تیار کرے گی
جگہ کا تعین ہونے کے بعد خود مختار سیکرٹریٹ یکم جولائی 2019 سے کام شروع کرے گا ۔زرائع کے مطابق جنوبی پنجاب میں خود مختار سیکرٹریٹ کس شہر میں بنے گا؟ پی ٹی آئی قیادت کی دھڑے بندی سامنے آگئی سیکرٹریٹ اپنے اپنے علاقوں ملتان، بہاولپور اور لودھراں میں بنوانے کے لیے پی ٹی آئی رہنما سرگرم ہوچکے ہیں وزیراعلی مشکل میں ہیں کہ تینوں شہروں میں سے کہاں پر سیکرٹریٹ بنایا جائے تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین سیکرٹریٹ لودھراں کے علاقے جلاآریاں میں جبکہ اس کا سب سیکرٹریٹ ملتان میں بنوانا چاہتے ہیں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سیکرٹریٹ ملتان میں بنانے کے خواہاں ہیں۔ جنوبی پنجاب محاذ کے اراکین کی تجویز ہے کہ سیکرٹریٹ بہاولپور میں ہونا چاہیے۔ سیکرٹریٹ کے معاملے پر ایگزیکٹو کونسل اپنی سفارشات وزیراعظم عمران خان کو بھجوائے گی جبکہ وزیر اعلی نے بھی اس مشکل کا حل تلاش کرنے کے لیے تمام تجاویز وزیراعظم کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب خود مختار سیکرٹریٹ کے لئے ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس بھی آئندہ ہفتے بلوا لیا گیا ہے۔ جنوبی پنجاب ایگزیکٹو کونسل اجلاس میں نئے سیکرٹریٹ کے حوالے سے سفارشات تیار کرے گی۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے معاملے میں دیگر قانونی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ جگہ کا تعین ہونے کے بعد خود مختار سیکرٹریٹ یکم جولائی 2019 سے کام شروع کرے گا۔