بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

بڑھتا ہوا گردشی قرضہ معیشت کے لئے ایک سونامی بن گیا،خطرے کی گھنٹی بج گئی

datetime 6  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ گردشی قرضہ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جسکا علاج نہ کیا گیا تومعیشت کے لئے ایک سونامی ثابت ہو سکتا ہے۔ایک طرف گردشی قرضہ پیش قدمی کرتے ہوئے چودہ سو ارب روپے کی تجاوز کر گیا ہے تو دوسری طرف اسکے حل کے لئے کوئی خاص اقدامات نظر نہیں آ رہے ہیں۔

یہ مسئلہ ٹالنے سے حل نہیں ہو گا بلکہ ناقابل حل ہو جائے گا جسکے مضمرات کو سمجھا جائے۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ نومبر میں گردشی قرضہ کا حجم 922 ارب روپے تھا جس میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جبکہ حکومتی سطح پر اسکی اصل وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے جو افسوسناک ہے۔گردشی قرضے کا اصل حجم چودہ سو ارب روپے سے زیادہ ہو سکتا ہے کیونکہ متعلقہ حکام بجلی کی چوری روکنے ، نقصانات کم کرنے اور ریکوری میں دلچسپی لینے کے بجائے حقائق دبانے کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ انھیں بخوبی معلوم ہے کہ یہ مسئلہ کمزور ملکی معیشت کو لے کے ڈوب سکتا ہے۔حکام کے حقائق چھپانے کے سد باب کے لئے گردشی قرضے کی مانیٹرنگ کے لئے ایک فول پروف نظام وضع کرنے کی ضرورت ہے تاکہ حکومت اس سلسلہ میں اندھیرے میں نہ رہے۔انھوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں مسلسل اضافہ کو گردشی قرضہ کے حل سمجھا جا رہا ہے جس سے نہ صرف غربت بڑھ رہی ہے بلکہ زرعی و صنعتی پیداوار اور برامدات بھی متاثر ہو رہی ہیں۔  پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ گردشی قرضہ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جسکا علاج نہ کیا گیا تومعیشت کے لئے ایک سونامی ثابت ہو سکتا ہے۔ایک طرف گردشی قرضہ پیش قدمی کرتے ہوئے چودہ سو ارب روپے کی تجاوز کر گیا ہے تو دوسری طرف اسکے حل کے لئے کوئی خاص اقدامات نظر نہیں آ رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…