جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان اور چین کے درمیان آزمائشی بس سروس کی کامیابی کے بعد باضابطہ آغاز کردیا گیا ،تفصیلات جاری

datetime 6  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پاکستان اور چین کے درمیان آزمائشی بس سروس کی کامیابی کے بعد باضابطہ آغاز کردیا گیا ،نارتھ ساؤتھ ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کمپنی کے زیر انتظام بس پاکستان کے شہر لاہور سے چین کے تاریخی کاشغر کے درمیان چلے گی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق این ایس ٹی این کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد انور نے بتایا کہ اس سلسلے کی ابتدائی بسیں اپنے آزمائشی سفر مکمل کر چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بس لاہور، اسلام آباد اور گلگت بلتستان کے دلفریب علاقوں سے گزرتی ہوئی سوست کے مقام پر سرحد عبور کرکے چین داخل ہوتی ہے۔ بس کا ایک طرف کا سفر 36 گھنٹے جبکہ مجموعی طور پر دو طرفہ سفر تقریباً 72 گھنٹے کا ہے۔ مسافروں کے پاس بس پر سوار ہونے سے قبل ضروری سفری دستاویزات یعنی ویزہ وغیرہ کا ہونا ضروری ہے۔چیف ایگزیکیٹو آفیسر کے مطابق بس سروس کا آغاز کاروباری افراد کو سامنے رکھ کر کیا گیا ہے، ابتدائی دو بسوں میں چین جانے والے زیادہ تر افراد کا تعلق تاجر طبقے سے تھا، جبکہ چین میں پاکستانی طلبا ء کی بھی ایک بڑی تعداد موجود ہے جو اس بس سے فائدہ اٹھا سکے گی، جبکہ سیاح بھی بس کے سفر میں دلچسپی رکھتے ہیں۔محمد انور کا مزید کہنا تھا کہ ہماری اولین ترجیح کاروباری افراد ہیں جو پاکستان اور چین کے درمیان سفر کرنا چاہتے ہیں۔بس کا یکطرفہ کرایہ 13 ہزار جبکہ ریٹرن ٹکٹ 23 ہزار روپے رکھا گیا ہے۔ سی پیک کے روٹ پر چلائی جانے والی بس چین کی ہی ایک کمپنی کی تیارکردہ ہے جس میں ایک وقت میں 36 مسافر سوار ہو سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہر بس پر وائی فائی کے علاوہ موبائل فون کو چارج کرنے کی سہولت بھی موجود ہے اور بس میں سکیورٹی کے لئے کیمرے لگائے گئے ہیں اور مسلح محافظ بھی تعینات کیا گیا ہے۔سیٹلائٹ کی مدد سے بس کی نقل و حرکت کو بھی سفر کے آغاز سے اختتام تک دیکھا جا سکتا ہے۔ دوران سفر کسی شخص کو بس میں سوار ہونے یا اسے چھوڑنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ صرف وہی شخص اس پر سفر کر پائے گا جس کے پاس چائنہ کا ویزہ اور دیگر ضروری سفری دستاویزات مکمل ہوں گی۔ پاکستان اور چین کی حکومتوں نے مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…