پیر‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2026 

باہر سے لائے گئے لوگوں نے پیپلز پارٹی سے غداری کی،مراد علی شاہ

datetime 6  جنوری‬‮  2019 |

بدین(آئی این پی ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ غلطیاں ہم سے ہوئی ہیں،باہر سے لائے گئے لوگوں نے پیپلز پارٹی سے غداری کی،غداروں نے پیپلز پارٹی کی پیٹھ پر چھرا گھونپا،بدین کے لوگ ان غداروں سے انتقام لیں گے،ان کو حکومت کرنا آتی نہیں،صرف سیلفیاں بنانی آتی ہیں۔ بدین میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئیوزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سازشوں کے باوجودعوام نے دھاندلی کو شکست دی، حال ہی میں ایک میٹنگ ہوئی،جس میں پانی کی قلت پر بات کی۔

دھاندلی سے جیتے ہوئے بدین کے لوگ بھی میٹنگ میں موجود تھے۔  سندھ کو حصے کا پانی دلانے کیلئے عدالتوں میں بھی جائیں گے۔مراد علی شاہ نے کہاکہ یہی وزیر اعظم کہتا تھا بھیک نہیں مانگوں گا،لیکن در در بھیک مانگ رہا ہے،یہ کہتے ہیں کہ میں کیا کروں کچھ سمجھ نہیں آ رہا، وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اس کوسیاست کا پتانہیں تھا اورکوئی تجربہ نہیں تھا پھر بھی اسے لایا گیا،ان کو حکومت کرنا آتی نہیں،صرف سیلفیاں بنانی آتی ہیں،ہمیں کیمروں اورسیلفیوں کی ضرورت نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…