ڈیر ہ اسماعیل خان (آئی این پی)ڈیر ہ اسماعیل خان ،پانچ ملزمان کی بچے سے بد فعلی، تمام ملزمان گرفتار، مقدمہ درج ،ڈیرہ شہر کے محلہ نوازعلی میں پانچ ملزمان نے بارہ سالہ بچے سے بدفعلی اورتصاویر بناڈالیں‘سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے پانچ میں سے چار ملزمان گرفتارکرلیے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی میں بارہ سالہ محلہ خدمتگارں والا کے رہائشی بچے نے چائلڈپروٹیکیشن 337/34/153کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ چھ ماہ
قبل ملزم سہیل بلوچ مجھے رضوان بلوچ سکنہ محلہ نواز علی کے گھر لے گیا جہاں پر مہر علی عرف حمید بلوچ سکنائے محلہ نواز علی ، یوسف سکنہ اسلامیہ کالونی اوررضوان تھہیم سکنہ محلہ نواز علی نے میرے ساتھ بدفعلی کی اورمیری تصاویر بنائیں ۔ یہ ملزمان مجھے بلیک میل کرتے رہے ہیں۔پولیس نے کازروائی کرکے چھ میں سے پانچ ملزمان کوگرفتارکرلیاجب کہ یوسف کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے ماررہی ہے۔