جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

گورنرسندھ کی تعلیمی قابلیت پر اعتراض کرنیوالے نواز شریف کےبھی تعلیمی ریکارڈ پر نظر ڈال لیں۔۔پی ٹی آئی رہنما نے سابق وزیراعظم کی تعلیمی قابلیت بارے حیران کن انکشاف کر دیا

datetime 2  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ  ڈیسک) نواز شریف نے نقل مار کر بی اے پاس کیا، تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے حیران کن دعویٰ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے موجودہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ان کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ ایف اے پاس ہیں اور ایک ایف پاس شخص پورے سندھ کو چلائے گا میرے خیال سے اس سے زیادہ شرمناک بات نہیں ہو سکتی۔جو بیڑہ غرق

دیگر پاکستان میں ہو رہا ہے وہ اب یہاں بھی ہو گا۔سندھ میں جو کچھ کیا جارہا ہے وہ قابل قبول نہیں ہے۔سابق گورنر سندھ کی اس بات پر تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ محمد زبیر سے یہ توقع نہیں کررہا تھا کہ وہ عمران اسماعیل کے بارے میں اس قسم کی رائے رکھیں گے لیکن انہیں یہ بھی معلوم ہونا چاہئے کہ پاکستان کا تین بار وزیراعظم رہنے والا شخص بی اے میں نقل مار کر پاس ہوا۔ ان کا اشارہ نواز شریف کی جانب تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ  میں جانتا ہوں کہ وہ کس طرح سے پاس ہوئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…