ہفتہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کا سندھ اسمبلی میں 89 اراکین اسمبلی کی حمایت کا دعوی،وفاق کی طرح سندھ میں بھی ایم کیو ایم کے ووٹ اہمیت اختیار کرگئے ،کھلبلی مچ گئی

datetime 30  دسمبر‬‮  2018 |

کرا چی (آ ئی این پی) سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف نے وزیراعلی مراد علی شاہ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لا نے کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں جس کے لیے پی ٹی آئی نے 89 اراکین کی حمایت کا دعوی کیا ہے، ذرائع تحریک انصاف کے مطابق پیپلزپارٹی کے متعدد اراکین سندھ اسمبلی رابطے میں ہیں،سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے اراکین کی تعداد 99 ہے، تحریک انصاف کی 30، ایم کیو ایم کی 21، جی ڈی اے کی 14، تحریک لبیک کی 3 اور ایم ایم اے

کی ایک نشست ہے،دوسری جانب وفاق کی طرح سندھ میں بھی ایم کیو ایم کے ووٹ اہمیت اختیار کرگئے ہیں، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے ایم کیو ایم رہنما ؤ ں سے ملاقات کی۔ذرائع ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ قیادت سے مشاورت کے بعد تحریک انصاف کی حمایت کا فیصلہ کیا جائے گا، جو سندھ اور شہری علاقوں کے مفاد میں ہوگا وہی فیصلہ کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…