بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

پنشنرز اور قومی بچت اسکیموں کے سرمایہ کاروں کے لیے اہم خبر

datetime 9  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد: قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والے افراد کے لیے اہم خبر سامنے آگئی ہے،

جہاں بیشتر سیونگ اسکیموں کی شرحِ منافع میں کمی کردی گئی ہے۔ نئی شرحوں کے اطلاق سے ان اسکیموں سے حاصل ہونے والی آمدن پر براہ راست اثر پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق قومی بچت کی جانب سے مختلف سیونگ اسکیموں کی شرحِ منافع میں رد و بدل کیا گیا ہے۔ زیادہ تر اسکیموں کے منافع میں کمی کی گئی، تاہم ایک سالہ شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ کی شرح میں معمولی اضافہ کیا گیا ہے۔

نئے فیصلے کے تحت پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ اور بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس کی شرحِ منافع میں 36 بیسس پوائنٹس کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ان اسکیموں کی شرح 12.60 فیصد ہوگئی ہے۔

ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح بھی 36 بیسس پوائنٹس کم کردی گئی ہے، جس کے بعد نئی شرح 11.16 فیصد مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح اسپیشل سیونگ اکاؤنٹ کی شرحِ منافع میں 30 بیسس پوائنٹس کمی ہوئی ہے اور یہ 10.90 فیصد پر آگئی ہے۔

تین ماہ کے شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس کی شرحِ منافع 26 بیسس پوائنٹس کم ہونے کے بعد 10.86 فیصد ہوگئی ہے، جبکہ چھ ماہ کے شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس کی شرح میں 28 بیسس پوائنٹس کمی کی گئی ہے اور نئی شرح بھی 10.86 فیصد ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ایک سالہ شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے معمولی بہتری سامنے آئی ہے۔ اس اسکیم کی شرحِ منافع میں 11 بیسس پوائنٹس اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی شرح 11.28 فیصد مقرر کردی گئی ہے۔

قومی بچت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی شرحوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ شرحِ منافع میں تبدیلی سے بالخصوص وہ افراد متاثر ہوں گے جو اپنی آمدن کے لیے فکسڈ انکم اور قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر انحصار کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…