لاہور ( این این آئی) سپریم کورٹ نے اوورسیز پاکستانیز کمشنر پنجاب افضال بھٹی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے رقم واپسی کی بنیاد پر درخواست نمٹا دی ۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے از خود نوٹس کی سماعت کی۔نیب حکام نے عدالت کو آگاہ کیا کہ
افضال بھٹی نے تنخواہ کی مد میں لئے گئے 65 لاکھ روپے واپس کر دیئے ہیں، رقم کی ادائیگی کے بعد وزارت داخلہ کو افضال بھٹی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست 19 دسمبر سے بھجوا رکھی ہے۔عدالت عظمیٰ نے افضال بھٹی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے رقم کی واپسی کی بنیاد پر درخواست نمٹا دی۔