اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے دو افراد کے قتل کے ملزم کو بری کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ استغاثہ شواہد پیش نہیں کر سکا،پولیس نے بظاہر ریکارڈ میں گڑبڑ کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بدھ کو سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی
میں بنچ نے گجرات میں دو افراد کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے گجرات میں دو افرادکے قتل کاملزم سات سال بعدبری کر تے ہوئے کہا کہ ملزم کوشک کافائدہ دیتے ہوئے رہاکیاجاتاہے،مقدمہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے برعکس درج ہوا،سپریم کورٹ نے ملزم منیرکورہا کرنیکاحکم دیدیا۔