اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری اپنی تقریر کے دوران بولنے پر سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی پر برس پڑیں اور کہا کہ اب آپ ڈپٹی اسپیکر نہیں ہیں ، آپ چپ کر کے بیٹھیں،سابقہ ڈپٹی سپیکر کو اپنے عہدے کے خواب آرہے ہیں۔جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شازیہ مری کے سوال کا جواب دینے کے دوران شیریں مزاری نے شازیہ مری کو مخاطب کرتے ہوئے
کہا کہ اگر آپ سن لیں میں آپ کو جواب دے رہی ہوں ، جس پر مسلم لیگ(ن) کے رہنماء مرتضی جاوید عباسی نے اعتراض اٹھایا ، اس موقع پر شیریں مزاری نے مرتضی جاوید عباسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنا یا اور کہا کہ اب آپ ڈپٹی اسپیکر نہیں ہیں ، آپ چپ کر کے بیٹھیں ، آپ کا کیا کام ، بھول جائیں اب آپ نہیں ہیں ڈپٹی سپیکر، شیریں مزاری نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر مجھے کہہ سکتے ہیں، آپ کا کیا تعلق ہے ، سابقہ ڈپٹی سپیکر کو اپنے عہدے کے خواب آرہے ہیں ۔