اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈنمارک کی شہریت حاصل کرنےوالوں کوتقریب میں حکام سےہاتھ ملاناہوگا،ہاتھ نہ ملانےوالوں کوڈنمارک کی شہریت نہیں ملےگی، ڈنمارک میں اینٹی مسلم قانون متعارف کروا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈنمارک میںمسلم خواتین کے نقاب پر پابندی کے بعد اب ایک اور نیا اینٹی مسلم قانون متعارف کروا دیا گیا ہے جس میں ڈنمارک کی شہریت حاصل کرنے والے شخص کیلئے لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ تقریب میں حکام سے ہاتھ ملائے۔ اس حوالے سے قانون میں خاتون اور مرد کی کوئی تمیز نہیں
کی گئی۔ برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق بعض حلقوں نے اس قانون کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نئی قانون سازی مسلمانوں کونشانہ بنانےکاعمل ہے،مسلمان خواتین غیرمردوں سےہاتھ ملانامعیوب سمجھتی ہیں۔کئی میئرزکی جانب سے بھی حکومت کےمنظورکردہ نئےقانون پراعتراض کیا گیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ نئےقانون کےتحت ہمیں عوام کےخلاف استعمال کیاجائےگا۔واضح رہے کہ ڈنمارک میں چہرہ چھپانے پر پابندی کا قانون پہلے ہی نافذ العمل ہے جو کہ صرف مسلم خواتین کے نقاب کو نشانہ بنانے کیلئے بنایا گیا ہے۔