منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

نیب اپنے کام تو کرتا نہیں، دیگر معاملات میں ٹانگ نہ اڑائے ،حدود سے نکلنے پر سپریم کورٹ نے آئینہ دکھا دیا

datetime 17  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے این این ) سپریم کورٹ کے فاضل جج نے ایک کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ قومی احتساب بیورو(نیب)اپنے کام تو کرتا نہیں، کیا ضروری ہے کہ ہر کام میں ٹانگ بھی اڑائے۔جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے پان اسمگلنگ کیس کے ملزم محمد فیاض کی ضمانت منظوری کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ اسپیشل پراسیکوٹر نیب عمران الحق نے بتایا کہ ملزم نے دوسرے ملک سے پان کے پتے منگوا کر کم ٹیکس ادا کیا اور یہ رقم 5 لاکھ 2 ہزار 47 روپے بنتی ہے۔

جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ تو یہ نیب کا کیس کیسے بن گیا، نیب والے کیوں ایسے کام کرتے ہیں جو ان کے نہیں، یہ ادارہ اپنے کام تو کرتا نہیں، کیا لازمی ہے کہ ہر کام میں ٹانگ بھی اڑائے گا۔جسٹس یحییٰ آ فریدی نے کہا کہ پانچ لاکھ ٹیکس کا کیس نیب کے دائرے میں کیسے آسکتا ہے؟۔ اسپیشل پراسیکوٹر نیب عمران الحق نے کہا کہ اسی نوعیت کے دیگر کیسز بھی عدالت میں زیر التوا ہیں۔ جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ پھر اس مقدمے کو دیگر کیسز کے ساتھ سنیں گے اور تمام مقدمات کی سماعت 19 دسمبر کو کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…