اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

باکمال لوگ لاجواب سروس کا نعرہ لگانیوالی پی آئی اےکے کتنے پائلٹس اور کیبن کریو کی ڈگریاں جعلی نکل آئیں، متعدد معطل کتنے پائلٹس نے ابھی تک ڈگریاں ہی جمع نہیں کرائیں، حیران کن انکشاف

datetime 17  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز(پی آئی اے) کے46ملازمین کی ڈگریاں جعلی ہونے کے انکشاف پر 3پائلٹس اور43کیبن کریو کے عملے کو معطل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی ہدایت پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جعلی ڈگری کے حامل ملازمین کی تصدیقی رپورٹ متعلقہ افسران کو ارسال کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق498پائلٹس میں سے449 نے ڈگریاں جمع کرائی ہیں جبکہ 37 پائلٹس نے ابھی تک اپنی ڈگریاں متعلقہ حکام کو جمع نہیں کرائیں۔رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے

کہ 1864 کیبن کریو میں سے بھی 146 نے ڈگریاں جمع نہیں کرائی ہیں۔ذرائع کے مطابق کاک پٹ ملازمین میں سے 1184 کی ڈگریاں متعلقہ تعلیمی بورڈز کو بھجوائی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مزید سینکڑوں ڈگریوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے جبکہ اس بات کے امکانات بھی موجود ہیں کہ مزید ڈگریاں جعلی ثابت ہوسکتی ہیں۔ذمہ دار ذرائع نے بتایاکہ جو ڈگریاں تصدیق کیلیے ابھی تک جمع نہیں کرائی گئی ہیں ان کے متعلق شکوک و شبہات موجود ہیں کہ وہ بھی مشکوک ہو سکتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…