اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان نے کوئٹہ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداروں کے حوالے سے کسی کا رہنا یا نہ رہنا معنی نہیں رکھتا، میں رہوں یا نہ رہوں میرے بعد آنیوالے مجھ سے بھی زیادہ لائق لوگ ہیں جو کہ اس سفر کو جاری رکھیں گے۔ ہم لوگ اگر اپنے گریبان میں جھانکیں تو پتہ چلتا ہے کہ ہم میں کتنی کوتاہیاں ہیں۔ چیف جسٹس نے ڈیمز فنڈز کے
حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگلے 7سال میں بلوچستان میں پانی نایاب ہو جائےگا، آج تک کسی نے اس مسئلے کو نہیں اٹھایا،ڈیم ہماری بقا اور آنے والی نسلوں کے لیے ناگزیر ہوچکا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بلوچستان کی نمائندگی ناگزیر ہے، کوئی ٹریبونل ایسا نہیں ہےجو غیر فعال ہو۔چیف جسٹس پاکستان نے مزید کہا کہ میں نے سپریم کورٹ اسلام آباد رجسٹری کے لیےنام دینے کا کہا تھا، ابھی تک نام نہیں آئے۔