بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

چوہدری نثار پھر سرگرم،اپنے حلقے میں مختلف علاقوں کے ہنگامی دورے،بڑا اعلان کردیا،شاندار استقبال ،پھولوں کی پتیاں نچھاور 

datetime 9  دسمبر‬‮  2018 |

راولپنڈی(آن لائن)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے ہنگامی دورے ،چک بیلی خان ،چکری اور سہال میں عوام کی جانب سے شاندار استقبال ،پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ، انکا کہنا تھاکہ میری عوامی خدمت کے نشان ہر جگہ موجود ہیں جن پر ہمیشہ فخر کرتا ہوں تفصیلات کے مطابق انتخابات کے بعد پہلی مرتبہ سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اپنے انتخابی حلقہ میں مختلف مقامات کے ہنگامی دورے کئے

یوں تو یہ دورے اپنے قریبی ساتھیوں سے ملاقات اور مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی کے حوالے سے تھے تاہم عوام کی جانب سے چوہدری نثار علی خان کے شاندار استقبال کے سبب سیاسی حیثیت اختیار کرگئے چوہدری نثار علی خان نے چک بیلی خان میں چیئرمین چوہدری اصغر کے گھر اپنے ساتھیوں سے ملاقات کی قبل ازیں جب وہ چوہدری اصغر کی رہائش گاہ پہنچے تو اہل علاقہ نے ان کا شاندار استقبال کیا کارکن چوہدری نثار علی خان کو اپنے درمیان پا کر جذباتی ہو گئے عوام کی جانب سے چوہدری نثار علی خان سے محبت دیدنی تھی ضعیف العمر افراد چوہدری نثار علی خان کے ہاتھ تک چومتے ہوئے دکھائی دئے چک بیلی خان میں شاندار استقبال پر چوہدری نثار علی خان نے اپنے ساتھیوں اور اہل علاقہ کا شکریہ ادا کیا اس موقع پرٹیکسلاسے تعلق رکھنے والے ان کے دیرینہ ساتھی اور معتمد خاص شہزادہ سید عمران حیدر نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے چیئرمین چوہدری اصغر نے چوہد ری نثار علی خان کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے قائد کے شانہ بشانہ ہیں چوہدری نثار علی خان نے اس موقع پر اپنے ساتھیوں سے گفتگو میں کہا کہ میرے لئے سب سے بڑا اعزاز آپ لوگوں کی محبت ہے میرے انتخابی حلقے میں میری خدمت کے نشان ہر جگہ ہوں گے میں نے عوامی خدمت کی سیاست کی اور عملی کام کرکے یہ ثابت کیا کہ سیاست عوامی خدمت کا نام ہے عوام کی خدمت بلاتفریق کی اور ہر جگہ میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھا

اس دوران ان کاکہنا تھا کہ میں میڈیا کا بھی شکر گزار ہوں کی جن کی وجہ سے ہماری آواز عوام تک پہنچتی ہے مگر کچھ لوگ صحافت نہیں سیاست کررہے ہیں ان کو اپنے قلم کی ذمہ داری کا احساس ہو نا چاہئے صحافت غیر سیاسی اور ذمہ داری پر مبنی ہونی چاہئے میڈیا کوچوہدری نثار علی خان کے دوروں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے ان کے معتمد خاص شہزادہ سید عمران حیدر نقوی نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان نے آج بھی عوام میں مقبول ہیں بلکہ ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے اور قومی سیاست میں چوہدری نثار علی خان کی کمی شدت سے محسوس کی جارہی ہے

شہزادہ سید عمران حیدر نقوی نے کہا چوہدری نثار کے دوروں اور شاندار استقبال کی گونج سے ایوان اقتدار لرز اٹھا ہے سیاسی مخالفین چوہدری نثار علی خان سے آج بھی خوفزدہ ہیں ،جیت کے باوجود چوہدری نثار علی خان کے سیاسی مخالفین ہیجان کی کیفیت میں ہے شہزادہ سید عمران حیدر نقوی نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان نے چک بیلی خان میں چیئرمین چوہدری اصغر کی رہائش گاہ پر اچانک جمع ہوجانے والے عوامی اجتماع سے خطاب کیا اور بعدازاں وہ ڈھیری میں چوہدری طاہر کی والدہ ،سہال میں چوہدری عمران کی والدہ چکری میں چوہدری اللہ داد مرحوم کی وفات پر تعزیت کی اس کے بعد انہوں نے اپنے انتہائی معتبر ساتھی اور قریبی عزیز چوہدری الطاف کی صاحبزادی کی وفات پر ان کی رہاش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے مرحومہ کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ پڑھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…