بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب حکومت کے صوبائی وزراء نے 100 دن میں کیا ’’کارنامے‘‘ انجام دیئے؟تفصیلا ت منظر عام پر آگئیں

datetime 9  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی ) صوبائی وزراء نے 100روزہ پلان کیلئے اپنی کارکردگی رپورٹ وزیراعلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی، پنجاب حکومت بھی وفاقی حکومت کی طرز پر 17 دسمبر کو ایوان اقبال میں تقریب میں وزیر اعظم عمران خان کو بریفنگ دیں گے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب میں گرین اینڈ کلین پنجاب منصوبے کا آغاز کیا گیا، کفایت شعاری کی پالیسی کے تحت وزیراعلی سیکرٹریٹ کا خرچہ 52 لاکھ ماہانہ سے کم کر کے 9 لاکھ روپے کر دیا گیا،

سابق حکومت کے تمام منصوبوں کے آڈٹ کا حکم بھی دیا گیا، فٹ پاتھ پر سونے والے افراد کیلئے پناہ گاہ کے نام سے منصوبہ شروع کیا گیا، صوبے کیلئے نئی لیبر، انڈسٹریل پالیسی اور نوجوانوں کیلئے قرض سکیم کا اعلان کیا گیا۔بلدیاتی نظام کی تیاری، مسودہ قانون وزرارت قانون کو تیار کرنے کا حکم جاری کیا گیا،نیا پاکستان منصوبے کے تحت گھربنانے کا فیصلہ کیا اورتین شہروں میں جنوری میں افتتاح کا اعلان کیا گیا۔100روز میں22 لگژری گاڑیاں نیلام، 6 بلٹ پروف گاڑیاں پولیس کو دینے جبکہ 10 لگژری گاڑیاں پول میں بھیجنے کافیصلہ کیا گیا، سموگ پر ائیر کلین میشن کا قیام ، ماحولیات کے تحفظ کے لئے اقدامات،کھانوں کادورختم کرکے سادگی پالیسی کااعلان کیا گیا،سرکاری اجلاسوں میں صرف چائے اوربسکٹ کا مینو لازم قراردیا،وزیراعلی کا پروٹوکول انتہائی کم ،وزرا کو ایک گاڑی ایک سپاہی کی سیکورٹی تک محدود کردیا گیا،پنجاب میں پہلے مرحلے میں سترہ اوراگلے سا ل تما م اضلاع میں ہیلتھ انشور نش کارڈ کااعلان ہوا،صبح د س سے بارہ بجے تک بیو ر و کریسی کو عوام کے لئے دروازے کھلے رکھنے کی ، اوپن ڈور پالیسی کا حکم دیا گیا،حکومتی معاملات میں شفافیت لانے کا حکم دیا،صوبے میں سالانہ پانچ لاکھ کو ہنرمند ، بارہ لاکھ افراد کے روز گار ، سات اکنامک زون بنانے کااعلان،زراعت کے لئے نئی زرعی پالیسی کااعلان ، گھریلو ملازمین کے تحفظ کے مسودہ قانون کی کابینہ سے منظوری،

پنجاب کے 6کمپیوٹرائزڈ اضلاع میں جائیداوں پر عائد پراپرٹی ٹیکس میں چھوٹ کا فیصلہ،مسودہ قانون تیار،پنجاب میں آٹومیٹڈ رجسٹریشن کارڈمتعارف کرانے متعارف کرانے کااعلان ،مسودہ قانون کابینہ سے منظور،سیف سٹی اتھارٹی کے منصوبوں کا دوسرے شہروں تک دائرہ پھیلانے اعلان،قبضہ مافیا کے خلاف صوبہ بھر میں گرینڈ آپریشن کاآغاز ،اربو ں کی زمینیں واگزار،پنجاب سیلز ٹیکس برائے سروسز انفورسمنٹ رولز2014اورپنجاب ریسٹورنٹ انوائس مانیٹرنگ سسٹم رولز 2015 میں تر امیم کا فیصلہ

حج اورعمرہ کی ادائیگی کے لئے چھٹی اورمالی معاونت کے لئے گرانٹ کے اختیارات تفویض کرنے کے مسودہ قانون کی کابینہ سے منظوری انڈس ریورسسٹم اتھارٹی (ارسا)ایکٹ1992 میں ترمیم(چشمہ رائٹ کینال لفٹ ایریگیشن کینال پراجیکٹ) کے مسودہ قانون کی کابینہ سے منظوری،انٹرسٹی ٹرانسپورٹیشن ، بذریعہ سڑک سامان کی نقل و حمل یاپائپ لائنز کے ذریعے سروسز کی فراہمی پرصوبائی سیلز ٹیکس کے نفاذ کے مسودہ قانون کی کا بینہ سے منظوری نمل انسٹی ٹیوٹ کے قیام کے بارے میں ایکٹ

کے مسودہ قانون کی کابینہ سے منظوری پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کو امیرالدین میڈیکل کالج/پوسٹ گرایجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ لاہور سے الگ کرنے کے لئے مسودہ کابینہ سے منظور،پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی لاہور کے وائس چانسلر کی آسامی پر کے لئے سرچ کمیٹی کے قیام کے حوالے سے مسود ہ قانو ن کابینہ سے منظور پنجاب میں شوگر ملوں کی منتقلی یا ری لوکیشن کی پالیسی کے حوالے سے مسودہ قانون کی کابینہ سے منظوری پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کے لئے

مسودہ قانون کی کابینہ سے منظوری منڈی بہاالدین میں پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی رسول کے قیام کے لئے نوٹیفکیشن کی توثیق،پنجاب آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ ایکٹ2018کے مسودہ قانون کی کابینہ سے منظور پنجاب رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2018، پنجاب رائٹ ٹو پبلک سروس ایکٹ2018میں ترمیم کی کابینہ منظوری،پولیس آرڈر2018(اے ڈی آر کمیٹیز)،پنجاب پری وینیشن آف کنفلکٹ آف انٹرسٹ ایکٹ 2018کی کا بینہ سے منظوری پنجاب وسل بلورپروٹیکشن ایکٹ اینڈ ویجیلنس کمیشن ایکٹ 2018 کی کا بینہ سے منظوری پنجاب تھرمل پاور لمیٹڈ کے 1263میگا واٹ کے آر ایل این جی پاور پراجیکٹ کیلئے 4 ارب 60کروڑ روپے کے بقایاجات کے اجرا کی منظوری پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتیوں کا عمل جاری رکھنے کااعلان جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لئے ایگزیکٹو کونسل کا قیام، ایوان وزیراعلی میں سیکرٹریٹ قائم کیا گیاجنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے ایگزیکٹو کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…